اپیل۔ آئی پیڈ ائیر اور آئی پیڈ منی کی خصوصیات کی ویڈیو

اپیل کمپنی نے مارچ 2019ء میں حسب ِر وایت حیرت انگیز طور پر 2نئے آئی پیڈز ٹیبلیٹ متعارف کروا دیئے ہوئے ہیں۔جن میں پنسل سپورٹ اور آئی فون ایکس ایس میں موجود اے12بائیونک چپ دی گئی ہے ۔
یہ ٹیبلیٹ چند ماہ گزر جانے کے بعد بھی صارف کی کشش کا باعث بن رہے ہیں۔ جس کی وجہ اُن کی خصوصیات ہیں۔

آئی پیڈ ائیر 10.5انچ جبکہ آئی پیڈ منی 7.9انچ سکرین کے ساتھ ہے۔

آئی پیڈ ائیر میں 10.5انچ ریٹینا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ8میگا پکسل بیک کیمرا اور 7میگا پکسل فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔جس سے صلاحیت اور شان میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے مقابلے میں آئی پیڈ منی میں 7.9 انچ ڈسپلے ٹچ آئی ڈی سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اے 12 چپ اور پنسل سپورٹ اس میں بھی موجود ہے۔جسکی وجہ اُسکی کشش میں اضافہ ہوا اور استعمال کرنے والوں کیلئے دلچسپی اپنی جگہ فائدہ مند ہے۔یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ اپیل نے کوئی 4سال بعد آئی پیڈ منی مارکیٹ کیا ہے جو ورژن 5ہے۔

اس میں بھی بیک پر 8 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 7 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور یہ بھی 64 یا 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں دستیاب ہے۔

اپیل کی ایک خوبی ہے کہ کمپنی قیمت میں کاروبار نہیں کرتی۔ کیونکہ اس کی سیل برانڈ کی کوالٹی سے ہوتی قیمت سے نہیں۔مزید خصوصیات اور قیمت جاننے کیلئے مارچ2019ء میں بنائی گئی معلوماتی اور رنگا رنگ ویڈیو دیکھیں :

 
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 205 Articles with 341553 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More