دنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ڈینگی بخار کی
وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔اس کی ایک بہت بڑی وجہ مناسب حفاظتی اقدامات اور
آگاہی کا نہ ہونا ہے اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ یہ بیماری خطرناک صورت
اختیار کر گئی ہے۔ڈینگی کے بخار میں ہڈیوں اور پٹھوں میں اتنا شدید درد
ہوتا ہے کہ ہڈیاں ٹوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ڈینگی بخارایک محسوس قسم کے
مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اس مچھر کی ٹانگیں اور جسامت عام مچھر کی نسبت
بڑی اور لمبی ہوتی ہیں اوراس کی افزائش صاف پانی پر ہوتی ہے۔کسی بھی متاثرہ
شخص کو کاٹنے سے ڈینگی بخار کا وائرس مچھر میں منتقل ہوجاتا ہے اور اگر یہ
مچھر کسی دوسرے شخص کو کاٹ لے تو یہ وائرس اس میں منتقل ہوجاتا ہے۔جن افراد
کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے یہ بخار ان کو زیادہ متاثر کرتا ہے ان کے لئے
زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔
|
|
ڈینگی بخار کی علامات
مون سون کے موسم میں یہ بخار زیادہ پھیلتا ہے اگر آپکو چھوٹی مدت کا بخار
ہے تو یہ ڈینگی ہوسکتا ہے۔ اسکے علاوہ مندرجہ ذیل علامات ڈینگی کی ہوسکتی
ہیں؛
تیز بخار
سر میں شدید درد
آنکھوں کے پیچھے درد ہونا
جسم میں شدید درد ہونا
پیٹ میں شدید درد ہونا
ہڈیوں اور پٹھوں میں درد ہونا
جوڑوں میں سوزش ہونا
متلی ہونا
جسم کے کسی حصےسے خون آنا
پیشاب میں کمی آنا
جسم کے کسی بھی حصے میں دھبے کا نمودار ہونا
ڈینگی بخار کا علاج
یہ مچھر صبح اور شام کے وقت زیادہ کاٹتا ہے دوپہر کے وقت بھی یہ مچھر کاٹ
سکتا ہے۔یہ ایک وائرل بیماری ہے اینٹی بائیوٹکس اسکا علاج نہیں ہے۔ اگر آپ
کو بخار کے بعد زیادہ بےچینی محسوس ہورہی ہے تو اسکا ٹیسٹ لازمی
کروائیں۔اسکے علاوہ ڈاکٹر سومیا کا کہنا ہے کہ اس بخارکا علاج لال مشروبات
پینا نہیں ہے ایسے مشروبات کے پینے سے انسان کا دل متلی والا ہوتا ہے لوگوں
کا خیال ہے کہ یہ ڈینگی بخارکا علاج ہے ایسا بلکل نہیں ہے۔انہوں نے یہ
مشروبات پینے سے منع نہیں فرمایا لیکن اسکا علاج وقت پر ڈاکٹر کو چیک اپ
کروانا ہے۔
|
|
|
ڈینگی بخار سے بچنے کی احتیاطی تدابیر
اس بخار سے بچنے کے لئے صفائی کو اپنائیں یہ ہمارے دینِ اسلام کا حصہ بھی
ہے۔
یہ مچھر زیادہ تر طلوعِ آفتاب اور طلوعِ غروب کے وقت ہوتا ہے اس وقت مچھر
مار اسپرے کا استعمال کریں اور اسپرے کے بعد کمروں کو کچھ دیر کے لئے بند
رہنے دیں۔
اس بخار سے بچنے کے لئے مچھروں کا خاتمہ ضروری ہے۔ان مچھروں کی افزائش
زیادہ تر کھڑے پانی میں ہوتی ہے اس لئے گھروں میں کسی بھی برتن میں پانی نہ
جمع ہونے دیں اور گھر کے اردگرد ماحول کو صاف رکھیں۔
پوری آستین والے کپڑے پہنیں۔جسم پر ریپلنٹ لوشن یا کریم کا استعمال کریں۔
|
|
یہ بیماری پنجاب کے کافی علاقوں میں پھیل چکی ہےاس کا وقت پرعلاج بہت ضروری
ہے ورنہ یہ بیماری خطرناک صورت اختیار کرسکتی ہے اس کے لئے آپ کا ڈاکٹر سے
رابطہ بہت ضروری ہے آپ گھر بیٹھے آسانی سے مرہم ویب سائٹ سے وڈیو کنسلٹیشن
کے ذریعہ سے مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں-
|
|
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
|
|
بشکریہ: marham.pk |