فروخت کردہ پرانی گاڑیوں سے دریافت ہونے والی عجیب چیزیں

پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت ایک عام سی بات ہے- اور جب ہم گاڑی فروخت کرتے ہیں تو اسے نئے مالک کے حوالے کرنے سے پہلے اچھی طرح چیک ضرور کرتے ہیں کہ آیا ہماری کوئی ذاتی یا کوئی ایسی چیز گاڑی میں رہ تو نہیں گئی جو ہم نے خریدار کو فروخت نہیں کی- اور تسلی کے بعد ہی گاڑی کی چابیاں نئے مالک کے ہاتھ میں تھماتے ہیں- لیکن دنیا میں کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوئے جن میں گاڑی کے پرانے مالک نے گاڑی فروخت کرتے وقت عجیب و غریب چیزیں گاڑی میں ہی چھوڑ دیں جبکہ نئے مالک کو بھی ایک طویل وقت کے بعد وہ چیزیں گاڑی سے دریافت ہوئیں- فروخت کردہ گاڑیوں سے دریافت ہونے والی عجیب و غریب چیزوں کے بارے میں مندرجہ ذیل تفصیلات گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنی webuyanycar کی فراہم کردہ ہے-
 

image


لوبیے کا ٹِن پیک:
یقیناً طویل سفر کے دوران کھانا پینا ہر کسی کو پسند ہوتا ہے لیکن ایسے میں ٹن میں پیک لوبیے کا انتخاب کسی طرح مناسب معلوم نہیں ہوتا- شاید اسی لیے کسی نے اسے گاڑی کی مسافر سیٹ کے نیچے چھپا دیا تھا جبکہ بعد میں گاڑی کو فروخت کردیا گیا- اور اس ٹن کو Wrexham قصبے کے رہائشی جو اب اس گاڑی کا نیا مالک تھا نے دریافت کیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ 4 سال قبل ایکسپائر ہوجانے والا یہ ٹن نئے مالک نے بھی گاڑی خریدنے کے 3 سال بعد دریافت کیا- اس گاڑی کی خریدو فروخت webuyanycar نامی ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی-
 

image


خون کی منتقلی کی مشین
مندرجہ بالا ویب سائٹ کی کی ایک سسٹر کمپنی کے مطابق ان کی فروخت کردہ پرانی گاڑی میں سے نئے خریدار نے خون کی منتقلی کی مشین دریافت کی- یہ دریافت ایک سیکنڈ ہینڈ وین سے ہوئی جو کہ ایک عام سی وین تھی اور اسے Coventry میں خریدا گیا تھا-
 

image


انسانی راکھ:
رواں سال کے آغاز میں ایک شخص نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنی کے Altrincham برانچ کا دورہ کیا اور وہاں اپنے مرحوم کی پرانی کار فروخت کردی- گاڑی کو جب فروخت کردیا گیا تو اس کا نیا مالک گاڑی میں موجود ایک ڈبے کو دیکھ کر حیران رہ گیا- ڈبے میں گاڑی کے پرانے مالک کے والد کی راکھ موجود تھی-

ہزاروں پاؤنڈ پر مشتمل لفافہ:
گاڑیوں سے دریافت ہونے والی ہر چیز بری نہیں ہوتی- رقم ایک ایسی عام چیز ہے جو اکثر لوگ گاڑی میں رکھ کر بھول جاتے ہیں- Melksham میں مسافر سیٹ کے نیچے سے گاڑی کے مالک کو 10 ہزار پاؤنڈ کی رقم پر مشتمل لفافہ دریافت ہوا-
 

image


دیگر گاڑیوں سے دریافت ہونے والی چیزیں:
20 گولیوں کے خول پر مشتمل پیکٹ
غیر استعمال شدہ مائیکرو وویو
سابقہ منگیتر کی منگںی کی انگوٹھی
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Considering how much time we spend driving, it’s nice to put your own stamp on a car. With the average Briton spending nine hours behind the wheel each week, time is bound to go by quicker with the help of a few personal touches - whether it be a sweet-smelling air freshener or a collection of CDs (that’s definitely better than anyone else’s).