میں

بطورایک استانی اور درجہ عالم مجھے مستقبل کی انگلی حال پر جم کر ہروقت تھامے رکھنی پڑتی ہے لیکن لمحہ بھر کو جو خود کے ساتھ وقت بتانے کا وقت میسر ہوہی جائے تو دھم سے میرا وہ وقت مجھے چومنے چمکارنے پہنچ جاتا ہے جو خالص میرا ہے ..... سناتھا جو ماضی کو زیادہ یاد کرنے لگے وہ موجودہ لمحوں کی سر پٹ دوڑتی ساعتوں سے ناامید ہوتا ہے میں تو کبھی کبھی خود کے لئے بھی حیران ہو جاتی ہوں کیسا انوکھا تجربہ ہوں میں ..... کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں لیکن میرے ذات میں پوشیدہ مضامین بے بھا میری سب سے چھوٹی بہن اورایک طالبہ کی والدہ اکثر ازراہ تعفن کہہ دیا کرتی ہیں کہ نہ جانے میں کب بڑی ہونگی میں اب بھی چھوٹے بچوں کی طرح روتی ہوں ابّ بھی ننھے بچوں کی طرح ضد کرتی ہوں لیکن یہ میری ذات کا وہ رخ ہے جو صرف میرے ان قریبی رفقا کو پتہ ہے جن کو میں اپنی حیات مطمینہ میں اپنے بہت قریب رکھتی ہوں مجھے بگاڑنے والے اس دنیا میں سب سے پہلے میرے نافع میرے اچھے سے الله پاک پھرمیرے والدین جن کے دل میں الله پاک نے میرے لئے بے بہٰا محبت گھر کر دی تھی اسکے بعد میرے بھائی بہن الله گواہ ہے کہ مجھے صرف ان سے محبت ملی ہے میری بڑی بہن مجھے روٹی کے نوالے بنا کر ایک وقت تک کھلاتی رہی ہیں ایک بہن کالج اور سکول میں اپنی پاکٹ منی مجھے دیتی رہی ہیں میرے بڑے بھای میرے چھوٹے ہونے کےباوجود مجھ سے مشورے لیتے رہے ہیں مجھے یاد ہے میں نے اچھے کپڑے دھونا انکی تعریفوں سے سیکھا ,وقت پر کام کرنے کی عادت انہوں نے ڈالی, ہال روڈ جانے سے پہلے مجھے ہر بار جگا ٹیکس دیا جس کی وجہ سے ابھی تک میری بدمعاشی چلتی ہے .....اور چھوٹے بھائی بہن... so sweet ..... ایک کتاب لکھ سکتی ہوں . جس کے بعد ایک بہت بڑی زمیداری میرے نازک سے کندھوں پر آگیی ہے کیوں کے جانتی ہوں کہ والدین کے علاوہ ہر رشتہ تبادلہ چاہتا ہے اور اب...... میرے مجازی خدا جو میرے لئے آل ان آل کی مصداق ہیں ساری دنیا کی میٹھے میٹھے رنگ سمیٹے میرا یہ خوبصورت رشتہ the turn of my every relationship.... رب Iلعالمین مجھے ہر کڑے امتحان سے نبردآزما رکھے نظر بد اورحاسدین سے مجھے محفوظ رکھے ..... مجھے کوئی چوبیس گھنٹے بھی انکے قصیدے پڑھنے کو کہے تو ......
اوہو , میں بات کر رہی تھی کہ میں...... میں ہوں کیا ....؟؟؟ ایسی کیوں ہوں جیسی میں ہوں ...؟؟؟؟ مختصریہ کہ اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے میرے جوابدہ وہ ہیں جو میرے بہت قریب تھے یا جو اب ہیں الله پاک نے جو ڈائی میری بنائی تھی میرے رشتے اس کو خراب ہی نہی ہونے دے رہے میری ذات کا سوفٹ ویراپ ڈیٹ تو کیا جاتا ہے لیکن اس میں موجود اس سے پیشتر ڈیٹا کو ڈیلیٹ نہی کیا جاتا. ... .... اور اسطرح میں ہمیشہ پرانی والی نئی رہتی ہوں ہاہا..... الله سب کے قریب ڈھیروں خوشیاں بکھیرے رکھیں الله پاک سب کے رشتے مظبوط اور پائیدار رکھیں .... آمین ثم آمین
الله سب کا حامی و ناصر
صباحسن
19-09-2019
 

saba hassan
About the Author: saba hassan Read More Articles by saba hassan: 12 Articles with 8044 views “Good friends, good books, and a sleepy conscience: this is the ideal life.” .. View More