میری ڈائری کا ورق

مجھے اپنے ماضی سے عشق ہے اور خاص طور پر وہ ماضی جس میں قدم قدم پر میرا وقت ناسمجھی کے جھولے میں ہلکورے بھر رہا تھا. تمام عزت و تکریم الله پاک کے لئے جن کے قبضے میں ہم سب کی عزتیں اور جانیں ہیں.زندگی کے رنگ کتنے سنہرےلگتے ہیں انکا بھرپور تعلق ہمارےان لمحات سے ہوتا ہےجب ہم محد سے لحد کی طرف دوڑےچلے جا رہے ہوتے ہیں. زندگی میں پہلی بار کب سجدہ کیا تھا یہ تو اصل میں میری ماں کو پتہ ہوگالیکن یہ مجھے یاد ہے جب میں بہت چھوٹی تھی شائد ....شاید ..... مشکل سے چھ سات سال کی ابوجان کے ساتھ فجر کی نماز پڑھا کرتی تھی کن اکھیوں سے دیکھتی رہتی کہ ابوجان کیا کر رہے ہیں سچ بہت اچھا لگتا ہے اب سوچ کراور محسوس کر کے اس وقت دوپٹہ سنبھلتا نہ نظریں .... دوپٹہ امی جان سیٹ کر دیتی اور نظریں ابوجان کے ایک کھنکار سے یہ جایئنماز کی سیدھ پر پیوست ہو جاتیں ... اتنے لمبے تڑنگے سڈول ڈیل ڈول والے ابوجان کو فولواپ کرنا مشکل نہیں بہت آسان تھا .... اکثر نماز پڑھی جاتی اور میں تھوڑی تھوڑی الله پاک سے جڑنے لگی, صرف اتنا کہ ابوجان جب ساتھ کھڑا کرتے تو پہلے خوب لاڈیاں کرتے جس کی میں ہمیشہ سے لالچی رہی ہوں ابوجان نماز کے آخر میں روتے تھے نہ جانے کون سے دعائیں تھی جو انکی طلب تھیں اس وقت میں اس لو سے لاعلم تھی جوابو جان نے الله پاک سے لگا رکھی تھی ...الله پاک کروٹ کروٹ انکو جنت نصیب کرے آمین ثم آمین ہاں میں کہہ رہی تھی کہ لاعلم ہوں کہ پہلا سجدہ کب کیالیکن اتنا ضرور پتہ ہے کہ میرے سجدوں میں تسلسل صرف میری ماں کی وجہ سے آیا سب کی مائیں ہی اپنی اولاد کے لئے بھلا چاہتی ہیں لیکن میری ماں ... ..... دی گریٹ ..... یاد ہے میں چھٹی جماعت میں پڑھتی تھی امی جان نے ہم سب بہن بھائیوں کو اپنے حسب مزاج شائستگی سے کہا جوبھی چالیس نمازیں پڑھے گا اس کو میں ڈالر یا بہادر کا پین دونگی .... ہاہا ...... بلے بلے .... شائد مجھے اس وقت نماز سے زیادہ اس پین سے محبت تھی جو مجھے امی جان نے دینے کا وعدہ کیا تھ😍 میں نے خوش اسلوبی سے چالیس نمازیں پڑھ لیں. امی جان کے ڈھیرسے پیارمیں لپٹے قلم کی دولت مجھے مل گئی .... لیکن یہ ایک انوکھا احساس تھاجب میری عاجزی و انکساری کا تذکرہ سب کے سامنے کیا جاتا ایک عجب سا احساس دل میں گدگدی سی کرتا کب امی جان کی میرے ماتھے پہ ثبت مہریں سجدوں کی عادی بن گئیں.... اور کب یہ عقیدت میرے اصل اور سچے خالق سے اٹل محبت بن گئی پتہ ہی نہیں چلا ..... الله پاک میرے ہر نیک عمل کی جزا میرے والدین کواورگناہوں کی آنچ مجھے ہی دے .... آمین ثم آمین
Ammijan Abujan
الله سب کا حامی و ناصر
صباحسن
15-09-2019
 

saba hassan
About the Author: saba hassan Read More Articles by saba hassan: 12 Articles with 8042 views “Good friends, good books, and a sleepy conscience: this is the ideal life.” .. View More