پاکستان کی سیاست کے ہمیشہ سے دو چہرے رہے ہیں ایک چہرہ وہ ہوتا ہے جو عوام
کو دکھا یا جاتا ہے جب کہ اس چہرے کے پیچھے ایک چہرہ اور بھی ہوتا ہے جو
عوام کی نظروں سے اوجھل ہوتا ہے اور درحقیقت یہی چہرہ اصلی چہرہ ہوتا ہے -
پاکستان کی سیاست میں پانامہ لیکس کے نتیجے میں ایک بڑی تبدیلی اس وقت
دیکھنے میں آئی جب سپریم کورٹ نے اس وقت کے وزیر اعظم نوازشریف کو تاعمر
نااہل قرار دیا تھا تحقیقات کا یہ سلسلہ اس وقت مذيد شدید ہو گیا جب 2018
کے الیکشن کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف نے اقتتدار سنبھالا اور
انہوں نے نیب کو احتساب کی مکمل اجازت فراہم کی جس کے سبب نیب حکام نے
کاروائی کرتے ہوۓ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو گرفتار
کر کے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا ۔ اس گرفتاری کے بعد وزیر اعظم عمران خان
نے بارہا عوام کے سامنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ ان
لوگوں نے نہ صرف واپس دلوائیں گے بلکہ ماضی کی حکومتوں کی طرح کسی بھی قسم
کا این آر او نہیں دیں گے -
|