دنیا کے چند شاندار اور حیرت انگیز قدرتی پُل

قدرتی پُل وہ درحقیقت وہ چٹانیں ہوتی ہیں جو لاکھوں سالوں کے دوران جغرافیائی سرگرمیوں کی وجہ سے ایک پُل کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ یہ قدرتی پُل بھی اکثر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں اور بعض مقامات پر یہ مختلف جگہوں کو آپس میں جوڑتے بھی ہیں- آئیے ان میں سے کچھ حیرت انگیز قدرتی پُل پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Pont d'Arc
یہ خوبصورت قدرتی پُل فرانس کے Ardèche نامی دریا پر واقع ہے- سیاحوں کی توجہ کا مرکز اس پُل کی بلندی 180 فٹ ہے-

image


Green Bridge of Wales
انگلینڈ میں واقع اس ہرے بھرے قدرتی پًل کو اونچائی 80 فٹ جبکہ لمبائی 66 فٹ ہے- یہ پُل انگلینڈ کے Pembrokeshire Coast National Park میں واقع ہے-

image


Ayres Natural Bridge
یہ چٹانی پُل امریکہ کے علاقے Wyoming میں واقع ہے- اس پُل کی اونچائی 50 فٹ ہے جبکہ یہ امریکہ کے تین قدرتی پُلوں میں سے ایک ہے-

image


Owachomo Bridge
یہ قدرتی پُل بھی امریکہ میں ہی واقع ہے- یہ پُل امریکہ کے علاقے Utah میں واقع ہے اور یہ تین امریکی قدرتی پلوں میں سے سب سے چھوٹا اور پتلا پُل ہے-

image


London Bridge
1990 میں اس قدرتی پُل کا ایک بہت بڑا حصہ ٹوٹ گیا- یہ پُل آسٹریلیا میں واقع ہے اور اس کے ٹوٹے ہوئے حصے کا زمین سے رابطہ منقطع ہے-

image


Pravcicka brana
یہ قدرتی پُل چیک ری پبلک کے Bohemian Switzerland National Park میں واقع ہے- اس کی بلندی 52.5 فٹ جبکہ لمبائی 87 فٹ ہے اور یہ یورپ کے سب سے بڑے قدرتی محرابوں میں سے ایک ہے-

image

Natural Bridge
کینیڈا کے یوہو نیشنل پارک میں واقع یہ قدرتی پُل Kicking Horse نامی دریا کے اوپر قائم ہے- 1.9 میل طویل اس پًل سے نیشنل پارک کے مختلف حصوں کے نظارے کیے جاسکتے ہیں-
image


Natural Bridges State Beach
یہ قدرتی پُل امریکہ کے علاقے کیلیفورنیا کے ایک ساحل پر واقع ہے- یہاں دو اور ایسے پُل موجود تھے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اب تباہ ہوچکے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Natural bridges are rock formations shaped by geological activity over millions of years. Let's take a look at some of these stunning natural structures.