طویل عمر پانے والی خاتون کی زندگی کا راز

دنیا کی سب سے زیادہ طویل عمر پانے والی روسی خاتون 123 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ نرم دلی اور شفیق طبعیت ان کی لمبی عمر کی اہم وجوہات ہیں۔
 

image


روسی خاتون تنزیلہ بسمبییوا کو 2016ء میں روس کی عالمی ریکارڈز کی کتاب میں سب سے زیادہ طویل عمر پانے والی خاتون ٹہرایا گیا تھا۔ وہ 123 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال کے وقت ان اہل خانہ اور دوست خاندان کے افراد ان کے پاس موجود تھے۔

تنزیلہ 14 مارچ 1896ءمیں روس کے ایک جنوبی گاؤں میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے بیٹے شنتاس بسمبییوا کا کہنا ہے، ''ہر کوئی ان کی عزت کرتا تھا۔ وہ بہت بڑے دل کی مالک تھیں اور مہمان نواز تھیں۔‘‘ ان کے بیٹے نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کی لمبی عمر کا راز ان کا مثبت رویہ اور نرم دلی تھا۔

تنزیلہ کے چار بچے تھے اور اپنی عمر کے آخرے حصے میں وہ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اور بہو کے ساتھ رہتی تھیں۔ ان کے دس پوتے اور پوتیاں ہیں، تیرہ پڑ پوتے اور پڑ پوتیاں اور ان کے دو بچے۔ کہا جاتا ہے کہ انسانی تاریخ میں وہ دوسری خاتون ہیں جنہوں نے 120 برس سے زائد عمر پائی۔ اس سے قبل ایک فرانسیسی خاتون 122 سال تک زندہ رہی تھیں۔ لیکن ان کی درست عمر کی تصدیق نہیں کی جا سکی تھی۔ 2017ء میں روس کی ایک خاتون 127 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے طویل عمر پانے والی خاتون قرار دی گئی تھیں۔ وہ گزشتہ برس ہلاک ہو گئی تھیں۔


Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE:

Tanzilya Bisembeyeva, a Russia woman who was believed to be the world's oldest person, died at the age of 123 in southern Russia. According to Daily Mail, Bisembeyeva was buried in the family cemetery in Astrakhan, Russia.