تیرے مکھڑے دا کالا کالا تل وے

پرانے زمانے میں دادیاں نانیاں نظر کا ایک ٹیکہ لگا دیتی تھیں اور وہ کالا تل نظر اور حسد کی ساری توانائیاں اپنے اندر جذب کرکے بچے کو محفوظ بنا دیتا تھا۔۔۔یہ رسمیں اور یہ سوچ آج بھی زندہ ہے ۔۔۔لیکن کچھ تل قدرت کا تحفہ ہوتے ہیں اور ان سے جڑی ہوتی ہں کچھ کہانیاں ا ور کچھ حقیقتیں۔۔۔

پیشانی کے تل کی حقیقت
اگر یہ تل آپ کی پیشانی کے درمیان میں ہے تو چایئنیز ستارے اسے بہت خوشبختی کی علامت مانتے ہیں۔۔۔ان کے مطابق آپ کے پاس دولت ہوگی۔۔۔اور اس میں آپ کے دوست بھی کام آئیں گے۔۔۔تل اگر پیشانی کی سیدھی طرف ہے تو محبت میں کامیابی کی نشانی ہے ۔۔۔لیکن اگر یہ تل پیشانی کے الٹے حصے میں ہے تو مایوسیوں اور ناکامیوں کا گھیرا آپ کے ساتھ رہے گا۔۔۔

ناک پر تل
اگر تو تل ناک شروع ہونے سے پہلے ہے یعنی آنکھوں کے درمیان تو شادی کے بعد پیسہ کی فراوانی دیکھیں گے اور اگر تل عین ناک کے بیچ میں ہے تو ایک سے زیادہ شادیوں کا اشارہ ہے یعنی شادی شدہ زندگی میں امتحانات کا سامنا کر سکتے ہیں۔۔۔

گال پر تل
اگر یہ تل سیدھے گال پر ہے تو یقینا آپ دوسروں کے معاملات میں کافی ٹانگ اڑاتے ہوں گے اور آپ کو لوگ زیادہ پسند نہیں کرتے ۔۔۔لیکن اگر مردوں کے الٹے گال پر تل ہے تو وہ ان کی غیر سنجیدہ محبت کی طرف نشاندہی کرتا ہے جبکہ خواتین کے الٹے گا ل پر تل ان کی عظمت اور عزت میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، لیکن بچوں کی پیدائش کے دوران یہ خطروں کا سامنا کرسکتی ہیں۔

ٹھوڑی پر تل
جن مردوں کی ٹھوڑی پر تل ہوتا ہے ان کو تعلیمی میدان میں بہت کامیابیاں ملتی ہیں لیکن بیوی اچھی نہیں ملتی۔۔۔یعنی بدمزاجی کا ڈیرا رہتا ہے۔۔۔جبکہ جن خواتین کی ٹھوڑی پر تل ہوتا ہے وہ شادی شدہ زندگی میں انتہائی کامیاب ہوتی ہیں لیکن دولت ان کو چھو کر بھی نہیں گزرتی۔۔۔

کون جانے ان تلوں میں کتنا تیل ہے۔۔۔اور کیا ہیں ان میں چھپا راز۔۔۔سچ تو یہ ہے کہ قسمت دیتی ہے صرف انہی کا ساتھ جو دیتے ہیں ہمت کو آواز۔۔۔۔
 

Muneeza Waseem
About the Author: Muneeza Waseem Read More Articles by Muneeza Waseem: 11 Articles with 117531 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.