آج کل کے دور میں رابطے کے لیے ٹیکسٹ میسج کرنا ایک عام
سی بات ہے ٹیکسٹ میسج ای میل کے مقابلے میں ان فارمل انداز ہوتا ہے اور اس
میں اب وقت کے ساتھ بہت سارے ایسے فیچر بھی آگئے ہیں جس نے ان کو فون کال
سے بھی زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے مگر بعض اوقات ٹیکسٹنگ کے دوران ایسے جوابات
بھی ہمارے ساتھیوں کی جانب سے موصول ہو جاتے ہیں جو انسان کے اچھے بھلے موڈ
کا نہ صرف بیڑہ غرق کر ڈالتے ہیں بلکہ غضب ناک بھی کر دیتے ہیں ایسے ہی کچھ
جوابات کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں-
|
|
جواب کے سارے حروف کیپیٹل لیٹر میں ہوں تو۔۔۔۔
عام طور پر ہمارے ملک میں جواب دینے کے لیے رومن انداز کا انتخاب کیا جاتا
ہے جس میں انگریزی حروف تہجی میں اردو تحریر کی جاتی ہے۔ لہٰذا ہر فرد اپنی
خودساختہ اسپیلنگ میں بات کرتا ہے اور اس کے ساتھ اگر تمام حروف بھی کیپیٹل
میں ہوں تو وہ دیکھنے والے کی طبیعت پر انتہائی گراں گزرتا ہے-
جواب میں صرف “K”دیکھ کر
آپ کے بہت تفصیلی سوال کے جواب میں یا جذباتی تقریر کے جواب میں آپ کا
ساتھی جب صرف اوکے یا K کو جواب میں بھیجیں تو اس کو دیکھ کر غصہ تو بہت ہی
چھوٹا لفظ ہے انسان کے سر سے لگنے والی آگ پیروں تک جا پہنچتی ہے-
جواب میں صرف ایموجی دیکھ کر
بعض لوگ لفظوں کے استعمال کو غیر ضروری سمجھتے ہوئے آپ کے ہر سوال کے جواب
میں طرح طرح کے ایموجی بھیج دیتے ہیں اور ان ایموجیز کو دیکھ کر صرف اور
صرف سر پیٹ لینے کا دل چاہتا ہے-
|
|
انتہائی مختصر جواب دیکھ کر
بعض لوگ ہر بات کا جواب بہت ہی کم الفاظ میں دیتے ہیں جس سے بات کا مطلب تک
سمجھ نہیں آتا ہے اور انسان صرف یہی سوچتا ہے کہ پوچھا کیا گیا تھا؟
انگوٹھے کا نشان
بعض لوگ بات ختم کرتے ہوئے انگوٹھے کا نشان بھیج دیتے ہیں جو کہ ہمارے
معامشرے میں انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے مگر میسجز میں اس کا استعمال ایک
عام سی بات ہے مگر اس کو دیکھ کر ایک ناگوار تاثر ابھرتا ہے -
|
|
Hmmmm کا استعمال
اکثر لوگ میسج کے جواب میں hmm کا استعمال تواتر کے ساتھ کرتے ہیں جس سے یہ
محسوس ہوتا ہے کہ سامنے والے کے پاس آپ سے بات کرنے کے لیے کوئی بات ہی
نہیں ہے -
ان کے علاوہ بھی اگر آپ کو آپ کے ساتھیوں جوابات غضب ناک کرتے ہوں تو کمنٹ
میں ضرور تحریر کریں-
|