نسل نو اور کتاب

عثمان علی معاویہ
ا زمنہ قدیم میں کتاب کو بہت اہمیت حاصل تھی ۔ جب تک کسی کتاب کا مطالعہ نہ کر لیا جاتا اس وقت تک نیند ہی نہیں آتی تھی۔ کتاب کو بہترین ساتھی تصور کیا جاتا تھا۔ کتاب صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہی نہ تھی بلکہ اس کے مطالعہ سے قاری کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے تھے ۔قاری کی معلومات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا تھا۔ بچوں کے رسائل سے بچوں کو معیاری معلومات ملتی تھیں جن سے ان کی تعلیمی استعداد میں اضافہ کے ساتھ داتھ ان میں اخلاقیات کا میٹھا رس بھی بھرنے کا سبب بنتے تھے۔ ان رسائل میں تعلیم و تربیت اور پھول وغیرہ بہت اہمیت کے حامل رسائل ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ بڑوں میں مطالعہ کا شوق کم ہوتا گیا اور اور ان کے دیکھا دیکھی بچوں میں بھی کتاب سے دلچسپی کم ہوگئی۔

آج سے چند سال قبل ہر گھر میں درجن بھر رسائل اور کتابیں آتی رہی ہیں ۔بچوں بڑوں میں یکسا ں مقبول ہوتیں اور مکمل پڑھے بغیر چین نہیں آتا تھا۔ جیسے جیسے جدید دور میں داخل ہوتے گئے اور جدید ایجادات نے گھروں کا رخ کیا اتنی تیزی سے کتاب گھروں نکلتی گئی ۔ آج ذرہ لائبریریوں کا چکر لگا کر دیکھیں تو یہ آپ کو ویران نظر آئیں گئی ۔ کتابوں پر مٹی کہ تہہ جمی ہوئی ملے گی۔ انہیں پڑھنا تو درکنار کوئی انہیں صاف تک کرنا گوارہ نہیں کرتا ۔ مغرب نے ہمیں انٹرنیٹ ،فیس بک اور ٹوئیٹر جیسی خرافات میں ایساالجھایا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو کتاب سے نا آشنا کر دیا ہے۔

ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو واپس کتاب بینی پر لانا چاہیے ۔ جو معلومات کتاب مہیا کرتی ہے وہ سوشل میڈیا سے ملنا ناممکن ہے ۔ تاریخ کا مطالعہ کر کے دیکھیں بڑے بڑے ادیب اور کالم نگار کتاب کا مطالرہ کرنے کی وجہ سے اس مقام پر پہنچے ہیں ۔اچھی کتاب اچھا دوست ہوتی ہے۔ اس لئے کتاب خریدتے وقت اچھی کتاب کا انتخاب کیا جائے ۔ ماہنامہ پھول ادب کی دنیا میں ایک اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ ہر گھر میں مختلف ناموں سے شائع ہونے والے رسائل اور کتب موجود ہونی چاہیں اور بچوں کی توجہ سوشل میڈیا سے ہٹا کر ان رسائل اور کتب کی طرف مبذول کروانی چاہیے تاکہ معاشرہ کو آنے والے مسائل سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Ibn e Yousuf
About the Author: Ibn e Yousuf Read More Articles by Ibn e Yousuf: 10 Articles with 8641 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.