فضل الرحمان نے انصاف حکومت کو2دن کاوقت دیاکہ اگرخان نے
استعفیٰ نہ دیاتوہم وزیراعظم ہاؤس جائیں گے جس کے بعدسلیکٹڈ وزیراعظم
کواستعفیٰ دیناپڑے گامیں نے جب یہ نیوز سنی تومیرے دل سے ایک ہی آواز نکلی
کہ دنیامکافات عمل ہے عمران خان نے جب 126دن کادھرنادیاتھاتووہ بھی ایسی ہی
بڑکیں مارکتاتھاکہ سونامی وزیراعظم ہاؤس اورپارلیمنٹ بھی جاسکتاہے ،استعفیٰ
لیے بغیرنہیں جاؤں گا،نہ ہمیں پولیس روک سکتی ہے اورنہ ہی فوج،میرادل
کرتاہے 2نمبروزیراعظم کو گریبان سے پکڑکر پھینک دوں ،پارلیمنٹ بھی جعلی ہے
،فلاں فلاں اوراب یہی باتیں فضل الرحمان کررہاہے ملک میں ایسی صورتحال
پیداہوگئی ہے کہ پوراملک لاک ہوکررہ گیاہے TVچینل لگائیں
تودھرنا،مظاہرہ،آزادی مارچ اوراخباراٹھائیں توبھی یہی خبریں دل
اکتاساجاتاہے کیوں کہ ہمارے ملک کی معیشت پہلے کمزور،ملک میں پہلے بھی اتنی
بے روزگاری کہ اب ایک اوردھرنااب اگریہ دھرنا مثال کے طوپر30دن بھی اسلام
آباد دھررہتاہے تواربوں کاخرچ ہوگااگرفضل الرحمان کے اثاثوں کی بات کی جائے
توبنک بیلنس 20لاکھ، 950لاکھ کی جیولری،15لاکھ مالیت کاپلاٹ،شورکوٹ میں
7لاکھ مالیت کاپلاٹ اس حساب سے ٹوٹل رقم91لاکھ روپے بنتی ہے مگر آزادی مارچ
کا ایک دن کاخرچ کروڑوں میں آتاہے اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ 91لاکھ میں
10لاکھ لوگوں کی ٹرانسپورٹ ،کھانے کے اخراجات لائٹیں،ساؤنڈ،ے ایک مہینے
کااربوں روپے خرچ ہوگاتوسوال یہ پیداہوتاہے کہ اتنافنڈسرمایہ کاری کون
کررہاہے ۔اگرفضل الرحمان وزیراعظم ہاؤسن پہنچ جاتاہے تولوگوں میں پولیس میں
یقیناً لڑائی ہوگی ملک کومزیدخسارہ بھگتناپڑے گا،ملک کے لوگوں کی عزتیں
اچھالی جائیں گی جومیں مضمون میں بیان نہیں کرسکتا،اورہوسکتاہے وزیراعظم
ہاؤس کی عزت بھی پامال کی جائے جیسے عمران خان نے کہاتھا کہ اگررات 12بجے
تک نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیاتومیرے کارکن میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے
تواب بھی وہی ماحول بننے کوتیارہورہاہے ۔عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان
انڈیاکاایجنٹ ہے اورملک کو دہشتگردمقررکروانے کیلئے ہرحدپارکرے گا کیونکہ
انڈیاپاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کے سارے ہتھکنڈے اپنائے گا فروری2020تک
اگرپاکستان نے دہشت گردی پرقابوپالیاٹھیک ورنہ پاکستان کوبلیک لسٹ
کردیاجائے گااس حوالے سے دیکھاجائے توفضل الرحمان پاکستان کے دشمنوں کے
ہاتھ میں کھیل رہاہے۔ پاکستان کاگرے لسٹ میں رہناکسی کامیابی سے کم نہیں
بھارت کی گھناؤنی چالیں پاکستان کے خلاف چل رہاہے اس لیے فضل الرحمان اپنے
مفاد کے ساتھ ملک کی خیربھی چاہتے ہیں توثابت کریں کہ وہ انڈیاکے ایجنٹ
نہیں۔ میں انڈیاکے ایک چینل کی نیوز دیکھ رہاتھا جس میں مجھے محسوس ہواکہ
’’گھرکابھیدی لنکاڈھائے‘‘۔خلاصہ نیوز یہ ہے کہ فضل الرحمان نے مشرف کے ناک
میں دم تھااب عمران خان کے ناک میں دم کررکھاہے اورلوگوں کوسمندرعمران کولے
ڈوبے گاالیکشن سے پہلے محسوس ہوگاکہ عمران خان پاکستان کاپہلاوزیراعظم
ہوگاجواپنی مدت پوری کرے گامگرمہنگائی،بے روزگاری،وعدے خلافی،ناقص پالیسیاں
ن، نوکریوں کے جھانسے،نااہل کابینہ کی وجہ سے فلاپ نظرآرہے ہیں عمران خان
کے مطابق رپورٹ ہے کہ 2018میں 64فیصدلوگ پاکستان میں پسندکرتے تھے
مگراب2019میں یہ تعداد44%ہوگئی ہے جولوگ پاکستان کوامن پسندکہتے تھے اب اس
مارچ کی وجہ سے امن نظرآرہاہے کہ یہی قوم خود اپنے پردھان منتری کے خلاف
نکل پڑے ہیں اس کے علاوہ انڈین میڈیا بھی یہی کہہ رہاہے کہ عمران خان کوفوج
لائی ہے ۔یہ سن کے مجھے بہت افسوس ہواکہ اگرہم خود موقع نہ دیں تودشمن ہم
پرانگلی اٹھانے کی جرات نہ کرے ۔میں اورمیرامحسن عدنان ظفرباتیں کررہے تھے
تومیں نے کہالوگ عمران خان کوسلیکٹڈ کہہ رہے ہیں آپ اس پرکیاکہیں گے
توانہوں نے کہاعمران خان سلیکٹ ہواہے یاایلکٹ ہواہے اس سے کوئی فرق نہیں
پڑتااگرخان سے کوئی اوراچھاآپشن ہے توبتائیں ہم اسے ووٹ دیں گے میں اس بات
کوسوچنے پرمجبورہوگیاکہ فضل الرحمان ہرپارٹی کاحصہ رہاہے اورجتناملک
کوکنگال بنانے میں زردری وشریف برادران کاہاتھ ہے اتناہی فضل الرحمان کابھی
ہے اب سب چوراچکے ایک جگہ اکٹھے ہوکے عوام کوورغلارہے ہیں ۔اب ایک
اورسمسیاہے کہ فضل الرحمان اگروزیراعظم ہاؤس جاتاہے توکیاان پرشیلنگ
یالاٹھی چارج ہوگاجیسے خٓن کے دھرنے کے وقت فضل الرحمانے شیریف برادران
کومشورہ دیاتھاکہ مظاہرین پرلاٹھی چارج اورشیلنگ کی جائے اگرشیلنگ یالاٹھی
چارج ہوتاہے توعوام ہی مرے گی ۔مہنگائی ،بے روزگاری ،وکلاء و ڈاکٹرز
گردی،آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ،پیٹرولیم مصنوعات کی ناجائز قیمتیں
بڑھانا،گیس کی قیمتکاآسمان کوچھونے کی وجہ سے عوام ہی حکومت گرادے گی
اورکامیابی کاسہرافضل الرحمان کوجائے گا۔عوام کواس بات کوسمجھناچاہیے کہ
پہلے کے دھرنوں کانقصان،شب وروز حملے،گالم گلوچ،نافرمانی پراکسانے والی
باتیں آج بھی لوگ نہیں بھولے اورکشمیرجوہمارے لیے زندگی موت کامسئلہ ہے
اوروہاں لوگ مررہے ہیں ان کی عزتیں پامال ہورہی ہیں ان کے دکھوں کو ہم بھول
کردھرنے میں چل دیے ہیں ۔دھرنے سے خطابات میں کہاجارہاہے انصاف حکومت نے
اداروں پرپابندی لگادی ہے ،نیازی جادوٹونے کی حکومت چلارہاہے چھٹکارے کاوقت
آگیاامیرکوریلیف اورغریب کامعاشی قتل کیاجارہاہے اس کے فوراً بعدہی خبریں
آنے لگیں کہ ن لیگ نے دھرنے کی منسوخی کااعلان کردیاہے پیپلزپارٹی نے بھی
اپنے کارکنوں کو چھٹی دے دی ہے اب اکیلی JUIبچ گئی ہے۔میں خان صاحب
کواتنامشورہ دیناچاہتاہوں کہ آپ نے کہامجھے نااہل ٹیم ملی ہے توآپ یہ
بتائیں یہ ٹیم عوام نے سلیکٹ کی ہے یاالیکشن سے پہلے ہم نے کہا تھا
الیکٹیبلز لوگ لیں چلوآپ نے الیکٹیبلز لوگ لے لیے تویہ ناتجربہ کار کیسے
ہوسکتے ہیں اورآپ نے جووعدے کیے تھے وہ آپ وفانہیں کرسکے بہترہے آپ استعفیٰ
دے دیں آپکی سیاست ہمیشہ کیلئے امرہوجائے گی اوردنیاکے عظیم لیڈروں میں
شمارہوں گے اﷲ آپ کاحامی وناصرہو ۔ مظاہرے میں کچھ چینل دکھارہے ہیں جیسے
دھرنے میں چندلوگ ہیں توکچھ چینل سمندر جتنے لوگ دکھارہے ہیں میں کہتاہوں
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتان لیگ اورپیپلزپارٹی دھرناختم کرتی ہے یالوگ کتنے
ہیں فرق یہ پڑتاہے کہ ہمارے ملک کی عزت پامال ہورہی ہے ،ملک کی معیشت ڈاؤن
ہورہی ہے ،ملکی آمدورفت ختم ہوچکی ہے، امپورٹ ایکسپورٹ مفلوج ہوکررہ گئی ہے
آخرمیں صرف اتناسوال پوچھناچاہوں گا کیامیرے ملک کے لیڈرغدارہیں؟ کیابے
روزگاری ہمارامقدرہے؟کیاہم ہمیشہ غربت کی چکی میں پستے رہیں گے؟کیاکوئی بھی
وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گا؟
|