حال ہی میں ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ نے اس بات کی تصدیق
کر دی ہے کہ رواں سال کے آغاز میں روس میں دریافت ہونے والا انسانی ڈھانچہ
معروف فرانسیسی ملٹری لیڈر نپولین بونا پارٹ کے پسندیدہ فوجی جنرل کا ہے-
یہ انسانی باقیات روس میں ایک قدیم ڈانس فلور کی تہہ سے دریافت ہوئی تھیں-
|
|
اس ڈھانچے کی ایک صرف ایک ٹانگ تھی اور اس کے ڈی این اے پر تحقیق فرانس کی
لیبارٹریوں میں کی گئی جہاں یہ ثابت ہوگیا ان انسانی ہڈیوں کا تعلق General
Charles Etienne Gudin سے ہے-
یہ 44 سالہ افسر 19 اگست 1812 میں Valutino کی جنگ کے دوران توپ کا گولہ
لگنے سے ہلاک ہوا تھا-
نپولین کے اس پسندیدہ جنرل کی ہلاکت کا واقعہ مغربی روس کے شہر Smolensk کے
نزدیک پیش آیا تھا-
دریافت ہونے والی انسانی باقیات کے ڈین این اے کو اس جنرل کے بھائی Pierre
César Gudin کے ڈی این اے سے میچ کیا گیا تھا- Pierre بھی فوج میں جنرل کے
عہدے پر رہ چکے ہیں-
|
|
Valutino کی جنگ دراصل نپولین کی روس کو فتح کرنے کی جدوجہد کا ایک حصہ تھی-
جنگ کے دوران نپولین کے اس پسندیدہ جنرل کو توپ کا گولہ لگا جس کے نتیجے
میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی- تاہم 3 روز بعد گینگرین کے باعث اس جنرل کی
موت واقع ہوگئی-
جنرل کی تدفین کے وقت اس کا دل نکال کر فرانس میں دفن کیا گیا جبکہ باقی
جسم کو روس میں ہی دفن کر دیا گیا-
|