پاکستانی سیاست دانوں کی زندگی کے انوکھے لمحات

پاکستانی قوم میں اس کے سیاست دان بھی کسی سیلیبریٹی سے کم اہمیت کے حامل نہیں ہوتے لوگ ان کے حالیہ کاموں کے ساتھ ساتھ ان کے ماضی کے حوالے سے بھی ہر خبر کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں ایسے ہی کچھ لمحات کو آج ہم آپ کے سامنے لائیں گے-

عمران خان
پاکستان کے موجودہ عمران خان کا تعلق جو پانچ اکتوبر 1952 میں لاہور میں پیدا ہوئے پشتون خاندان میں پیدا ہونے والے عمران خان دو بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے اپنے بچپن کے دلچسپ واقعات کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ جب 6 ستمبر 1965 میں انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تھا تو اس وقت ان کی عمر صرف بارہ برس تھی ۔ اس وقت انہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے والد کی بندوق اٹھائی تھی اور اپنے کزنز کے ساتھ مل کر شہری علاقوں کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی سر انجام دی تھی ۔ اگرچہ اس ڈیوٹی کے دوران ان کا سامنا کسی بھارتی فوجی سے نہیں ہوا تھا مگر اس کے باوجود وہ اپنے اس عمل پر آج بھی فخر کرتے ہیں-

image


شیخ رشید
سال 1950 میں راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شیخ رشید کا اپنے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ وہ ایک غریب گھرانے کے فرد تھے اور بچپن میں چائلڈ لیبر کا بھی شکار رہے جس لال حویلی میں وہ اب رہتے ہیں ان کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے اسی لال حویلی کے سامنے نہ صرف مزدوری کی بلکہ انہوں نے لال حویلی کے سامنے کتابیں بھی بیچی ہیں-

image


آصف علی زرداری
چھبیس جولائی 1955 کو کراچی میں پیدا ہونے والے آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری پاکستان کے پہلے سینما ہاؤس کے مالک تھے ان کے حوالے سے بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ انہوں نے بچپن میں ایک فلم میں چائلڈ اسٹار کا رول بھی ادا کیا اس فلم میں انہوں نے وحید مراد کے بچپن کا کردار نبھایا تھا کہنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آصف زرداری سیاست میں نہ آتے تو وہ ایک بہترین اداکار ضرور ہوتے-

image


بینظیر بھٹو
21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والی بے نظیر بھٹو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی تھیں جو کہ پیدائشی طور پر ایک خوبرو لیڈر تھیں مگر ابتدائی جوانی کے دور ہی سے ان کی زندگی کی مشکلات میں ان کے والد کے قید و بند کے سبب اضافہ ہو گیا تھا بھائیوں کی جلاوطنی کے سبب والد کی سیاسی پارٹی کا سنبھالنے کی ذمہ داری انتہائی کم عمری ہی میں ان کے کاندھوں پر آگئی تھی ۔انہوں نے انتہائی کم عمری ہی میں ہاورڈ یونی ورسٹی سے اپنی گریجوئشن مکمل کی تھی-

image
YOU MAY ALSO LIKE: