متحدہ عرب امارات: موسلا دھار بارش میں سڑکیں تالاب بن گئیں، ویڈیوز

متحدہ عرب امارات ميں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہيں، جہاں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارش نے کئی علاقوں کو تالاب بنا دیا۔
 

image


سماﺀ کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگيا ہے۔ محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ مزید 3 دن تک جاری رہے گا۔
 

 

 

 

 


یو اے ای کے محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں تيز ہوائيں بھی چلتی رہیں گی۔ موسلا دھاربارش وقفے وقفے سے ہو رہی ہے۔ دبئی کے نشيبی علاقوں ميں پانی جمع ہوگيا، جب کہ شاپنگ مال ميں بھی بارش کا پانی داخل ہوگيا۔
 


موسلا دھار بارش سے ديگر معمولات بھی معطل ہيں۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹريفک کی رفتار سست ہے۔ کئی شاہراہيں تالاب بن گئيں۔ گاڑياں کا گزرنا دشوار ہے، جب کہ پروازوں کا شيڈول متاثر ہے۔
 

image


دبئی سے ابو ظہبی تک گہرے بادل چھائے ہوئے ہيں۔ محکمہ موسميات نے کہا ہے کہ بارش کا سلسلہ 3 روز جاری رہے گی۔

YOU MAY ALSO LIKE: