مقبول پاکستانی سیاستدان اور ان کے پسندیدہ کھانے

پاکستانی سیاست میں کھانا پینا ایک لازمی جز ہے ہمارے سیاست دان جب اقتدار میں آتے ہیں تو بڑی بڑی رقوم بغیر ڈکار لیے کھا لیتے ہیں رقوم کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکول ، جعلی ہسپتال ، بڑے بڑے پل اور سڑکیں بھی ان کی خوراک کا حصہ بن جاتے ہیں جن کی مد میں رقوم اور کک بیکس بھی ان سیاست دانوں کی خوراک کا حصہ بن جاتے ہیں مگر آج ہم آپ کو ان سیاست دانوں کی ان غذاؤں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ وہ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھ کر کھاتے ہیں اور ان کے اس کھانے سے ان کی طرز زندگی کے بارے میں اچھی طرح پتہ چلتا ہے-

عمران خان
وزیراعظم عمران خان جو کہ اسپورٹ بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے کھانے پینے کی عادات ان کی بائیس سالہ جدوجہد کے وقت میں سامنے آتی رہی ہیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ سادہ غذا کھانے کے شوقین ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ سخت ترین ورزش کرنے کے بھی عادی ہیں جس کے سبب وہ آج بھی اپنی عمر کے دوسرے لوگوں سے زیادہ فٹ ہیں -

image


نواز شریف اور شہباز شریف
لاہور کے خوش خوراک پس منظر سے متعلق ہونے کے سبب یہ دونوں بھائی ان تمام خوراکوں کے شوقین ہیں جو اس علاقے کا طرہ امتیاز ہیں ان میں پاۓ ، نہاری سر فہرست ہیں اس کے ساتھ مرغن غذاؤں کی ایک لمبی فہرست ہے جو ہمیشہ ان کے دستر خوان پر موجود رہتی ہے اور وہ کھانے اور کھلانے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں-

image


سراج الحق
سادہ اور سرحدی پس منظر رکھنے والے سراج الحق کو ابھی اقتدار کے کوچوں کی ہوا نہیں لگی ہے اسی سبب ان کی خوراک بھی ان کے سیاسی پس منظر کی طرح سادہ ہے اور وہ اپنی جماعت کے لوگوں کے ساتھ ان میں شامل ہو کر سادہ کھانے سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں-

image


آصف علی زرداری
آصف علی زرداری کی خوراک میں عام طور پر سبزیوں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی صحت کے سبب پرہیزی کھانوں کو جس میں کم مرچیں اور کم نمک شامل ہوتا ہے فوقیت دیتے ہیں-

image


مولانا فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمن چونکہ کے پی کے سے تعلق رکھتے ہیں اسی وجہ سے اس کی مناسبت سے ان کی خوراک میں گوشت کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے شوگر ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول جیسے امراض میں مبتلا ہونے کےباوجود مولانا ایک خوش خوراک انسان ہیں اور دھرنے کے ان دنوں میں بھی وہ گھر کا پکا ہوا کھانا ہی کھاتے ہیں جس میں ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک میں دنبے ، گاۓ اور بکرے کا گوشت شامل ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ مچھلی بھی ان کی پسندیدہ غذاؤں میں شامل ہے میٹھے میں مولانا کو مکھڈی حلوہ بہت پسند ہے جو وہ کھانے کے دوران بار بار کھاتے رہتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: