ضیاء القرآن سے ِ قسط ١٥

یا یھاالزین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یحییکمہ۔ ترجمہ ( اے ایمان والوں! لبیک کہو اللہ اور (اس)کے رسول کی پکار پر جب وہ رسول بلائیں تمہیں اس امر کی طرف جو زندہ کرتا ہے تمہیں ) ۔ فقہا کرام نے اس سے یہ مسئلہ مستنبط کیا ہے کہ اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور حضور علیہ السلام اسے بلائیں تو وہ حاضر خدمت ہو جائے اس کی نماز نہیں ٹوٹے گی۔ ( الا نفعال ٢٤)

اجعلتمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عنداللہ ۔ ترجمہ ( کیا تم نے ٹہرا لیا ہے حاجیوں کو پانی پلانے ( والے) کو اور مسجد حرام کے آباد کرنے کرنیے ( والے) کو اس شخص کی مانند جو ایمان لے آیا اللہ پر اور روز قیامت پر اور جہاد کیا اسنے اللہ کی راہ پر وہ نہیں یکساں اللہ تعالیٰ کے نزدیک اور اللہ تعالیٰ نہیں ہدایت دیتا ان لوگوں کو جو ظالم ہیں) ( التوبتہ ١٩)

امام مالک رحتہ اللہ علیہ کے نزدیک کوئی مشرک کسی اشد ضرورت کے بغیر کسی مسجد میں داخل نہیں ہو سکتا ۔ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک کوئی کافر مسجد حرام میں داخل نہیں ہو سکتا‘ دوسری مساجد میں داخلہ ممنوع نہیں ۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک ہر مسجد میں کافر داخل ہو سکتا ہے اور اس آ یت ( التوبتہ ٢٨) کا مطلب یہ ہے کہ حج کرنے اور اپنی مشرکانہ رسوم ادا کرنے کے لئے داخلہ بند ہے ِ

انفرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تعلمون ترجمہ ( جہاد کےلئے) نکلو ( ہر حال میں) ہلکے ہو یا بوجھل اور جہاد کرو اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں یہ بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم ( اپنا نفع نقصان) جانتے ہو ( التوبتہ ٤١)
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 110845 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More