فرنچ فرائز کے بارے میں بہت کم لوگ یہ جانتے
ہوں گے کہ ان کا تعلق فرانس سے نہیں ہے اور یہ امریکی ڈش ہے ان کو فرنچ ان
کی مخصوص کٹنگ کے انداز کے سبب کہا جاتا ہے جن کو گرم آئل میں تلا جاتا ہے
اور اس کے بعد نمک یا مخصوص فلیور ڈال کر مختلف قسم کی ساسز کے ساتھ کھایا
جاتا ہے-
فاسٹ فوڈ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سبب یہ دنیا کے تقریبا نوے فیصد لوگوں کی
پسندیدہ ڈش بن گئی ہے اور اس کو روزانہ کی بنیاد پر کھایا جا رہا ہے ۔ عام
طور پر لوگ اس کو صحت کے لیے بہت مفید قرار دیتے ہیں لیکن اس بات سے کم ہی
لوگ واقف ہیں کہ اس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال جان لیوا بیماریوں میں
مبتلا کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے-
|
|
1: غیر ضروری وزن کے بڑھنے کا سبب
فرنچ فرائز کے اندر آلو ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان آلوؤں کو آئل کے اندر
ڈيپ فرائی کیا جاتا ہے جس کے سبب اس کے اندر فیٹ یا چکنائی کا تناسب بہت
زیادہ ہوتا ہے اور اس کے روزانہ کے استعمال کے سبب یہ جسم میں جمنا شروع ہو
جاتا ہے اور موٹاپے کا باعث بنتا ہے اور موٹاپا تو ویسے ہی بہت ساری
بیماریوں کی بنیاد ہوتا ہے-
2: دل کی بیماری اور ٹائپ ٹو ذیابطیس میں
مبتلا ہونے کا خطرہ
صحت کی تنظیم کے ایک سروے کے مطابق تیس سال سے پچاس سال کی خواتین کی غذائی
عادات کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق تقریبا 121،700 خواتین کی غذائی عادات پر
کئی سالوں کی ریسرچ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ فرنچ فرائيز روزانہ کی
بنیاد پر کھانے والی خواتین کی دل کی شریانوں میں کولیسٹرول کے بڑھنے کے
سبب دل کی بیماریاں بڑی تعداد میں بڑھ گئی تھیں اس کے ساتھ مستقل آلو کے
استعمال نے ان کے لبلبے کو بھی متاثر کیا اور ان میں ٹائپ ٹو ذیا بطیس بھی
دیکھنے میں آئی-
|
|
3: کینسر کا سبب بن سکتا ہے
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کینسر کے مطابق سبزیوں خصوصا آلو کو جب تیز آنچ پر تیل
کے اندر پکایا جاتا ہے تو اس میں موجود امائنو ایسڈ گلائکا امائیڈ نامی ایک
پروٹین میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ ڈی این اے کی توڑ پھوڑ کا باعث بنتا ہے
اور کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ بن سکتا ہے-
4: گردوں کے امراض کا سبب
فرنچ فرائیز کھانے والے اس کے اوپر نمک چھڑک کر کھاتے ہیں جو کہ بلڈ پریشر
کو بڑھانے کا سبب ہوتا ہے جس کا براہ راست اثر گردوں پر پڑتا ہے اور ایک
وقت کے بعد وہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں-
|
|
5:اچانک موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
روزانہ کی بنیاد پر فرنچ فرائیز کھانے سے دل ، جگر گردے کمزور ہو جاتے ہیں
خون میں شکر ، کولیسٹرول کا تناسب بڑھ جاتا ہے جس کے سبب اچانک کسی وقت بھی
ان میں سے کوئی بھی عضو کام کرنا چھوڑ سکتا ہے اور اچانک موت کا باعث بن
سکتا ہے-
|