انگلستان میں ان دنوں آپ کوئی
اخبار پڑھیں یا ریڈیو سنیں یا ٹی وی دیکھیں تو ایک بات جو آپ کی دلچسی کا باعث
بنے گی وہ ہے نام نہاد پیروں اور عاملوں کہ اشتہارات جن میں محبوب کو واپس لانے
سے لے کر لاٹری جیتننے تک کے دعوے کیے جاتے ہیں اور ہمارے کتنے بہن بھائی ان
لوگوں کہ چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں جب میڈیا والے ہی اپنے فائدے کے لیے ان لوگوں
کی تشہیر کر رہے ہیں تو پھر ایسے مسلمانوں کا مستقبل کیا ہوگا۔ ہم سب کا یہ فرض
بنتا ہے کہ اس کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور اپنے لوگوں کو اس بارے ہوشیار
کریں کہ وہ ان لوگوں کی جانب رجوع کرنے کی بجائے اپنے الله سے لو لگائیں اور
اسی سے مانگیں جو ساری دنیا کا پالنہار ہے اپنی بات ختم کرنے سے پہلے مجھے یہی
کہنا ہے کہ اگر یہ لوگ لاٹری کہ نمبر لوگوں کو دیتے ہیں تو یہ خود لاٹری لگا کر
خود کیوں امیر نہیں ہو جاتے جب اپنا کاروبار چمکانے کی خاطر انہیں مختلف ذرائع
کی مدد لینی پڑتی ہے تو یہ کسی اور کی مدد کیا کر سکتے ہیں الله ہمیں سب کو دین
اسلام کے مطابق چلنے کی توفیق دے۔آمین آپکی دعاؤں کا طالب |