میاں بیوی کا رشتہ ہوتا ہے بڑا ہی مضبوط۔۔۔اس
میں جیسے ہی شامل ہوتا ہے جھوٹ۔۔۔لڑکھڑاتی ہے اعتماد کی فضا اور چلنا شروع
ہوتی ہے بدمزگی کی تیز اور گرم ہوا۔۔۔بیویاں خود کو بہت ہی شاطر سمجھتی ہیں
لیکن اکثر کر جاتی ہیں کچھ ایسی نادانیاں جس کی بنیاد پر شوہر حضرات با
آسانی انہیں بے وقوف بنا جاتے ہیں۔۔۔لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔۔۔ہم آپ کو تین
ایسے طریقے بتائیں گے جس سے شوہر کبھی دوبارہ جھوٹ نہیں بول پائیں گے۔۔۔
|
|
بولو کم دیکھو زیادہ
سچ ہے کہ خواتین کو اگر اپنی زبان پر ہوجائے زرا سا قابو تو بڑی سے بڑی
مشکل ہوجائے آسان۔۔۔لیکن جناب ایسا کہنا تو یوں ہے جیسے بھینس کے آگے بین
بجانا۔۔۔سمجھئے اس بات کو۔۔۔مرد حضرات پر کبھی غور کیا ہے۔۔۔یہ لوگ کم
بولتے ہیں اور دیر تک سنتے ہیں۔۔۔آپ کی بات کا جواب دے دیا تو دے دیا ورنہ
ہوں ہاں سے کام چلالیتے ہیں۔۔۔آپ نے الفاظ کے ذخیرے کو تالو کے نیچے چھپا
کر چلنا ہے۔۔۔صرف دیکھیں اور ان نظروں میں کوئی سوال نا ہو۔۔۔ایسی نظریں کہ
مرد خود اپنی سنانے پر مجبور ہوجائیں۔۔۔کیونکہ آپ اگر دس منٹ بھی چپ
ہوجائیں تو گیارہویں منٹ وہ حیرت سے اپنی کہانی سنانے لگ جائیں گے تاکہ آپ
بھی دل کا حال سنا بیٹھیں۔۔۔لیکن میری پیاری بہنوں آپ نے ایک دم سے تاڑ تاڑ
اپنی کہانیوں کی فائرنگ نہیں کرنی۔۔۔صرف سننا ہے اور جہاں جواب دینا چاہئے
وہاں مختصراً جواب دیں۔۔۔یہ دوا کچھ دن میں ہی کام کرجائے گی اور وہ اس خوف
میں مبتلا ہوجائیں گے کہ ضرور ان کی کوئی غلطی پکڑی گئی ہے۔۔۔
|
|
پراسرار فیس بک اسٹیٹس
اگر آپ کے میاں بھی خوش قسمتی سے سوشل میڈیا پر موجود ہیں اور آپ کے پاس
ایڈ بھی ہیں تو یاد رکھیئے یہ حربہ بہت ہی کارگر ثابت ہوگا۔۔۔اپنے فیس بک
اسٹیٹس سے آدھی بات کہیں۔۔۔پوری بات وہ خود پوچھ لیں گے لیکن آپ نے اسے تین
چوتھائی تو کرنی ہے لیکن مکمل نہیں کرنی ورنہ ہر بار وہ آپ کے اسٹیٹس کو بے
معنی سمجھیں گے۔۔۔مثال کے طور پر آپ کو شک ہے کہ وہ آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں
کسی بھی معاملے میں تو آپ نے اسٹیٹس لگانا ہے ۔۔۔’’جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے‘‘۔۔۔اگر
تو چور کی داڑھی میں تنکا ہوگا تو وہ اس کی کھوج لگائے گا۔۔۔آپ سے پیار
محبت سے اصرار ہوگا کہ آخر یہ اسٹیٹس لگانے کا مقصد کیا ہے۔۔۔لیکن آپ کا
جواب ہوگا۔۔۔’’جن کے لئے لگایا ہے وہ خود ہی سمجھ جائیں گے۔۔۔چھوڑیں جانے
دیں بس دل ہلکا کیا ہے ‘‘۔۔۔اور فوراً وہاں سے اٹھ جائیں۔۔۔مزید سوال و
جواب سے بچیں اور میاں کو سوچوں کے گہرے کنویں میں چھلانگیں لگانے دیں۔۔۔
|
|
حد سے زیادہ محبت جتانا اچانک۔۔۔وجہ جانئے
اگر میاں ایک دم ہی آپ پر فریقتہ ہونے لگیں۔۔۔محبت کی مثالیں ان پر ختم
ہونے لگیں۔۔۔اور یہ سب اچانک ہو۔۔۔یعنی آپ کے ساتھ ہر جگہ جانے کو تیار، آپ
کے لئے اپنے گھر والوں سے تکرار، آپ دکھائیں بے جا غصہ اور وہ دکھائیں بے
جا پیار، بحث کے دوران اچانک ہی مان جائیں ہار تو سمجھ جائیے بیگم صاحبہ کہ
دال میں کچھ کالا ہے۔۔۔محبت کے اظہار کی بد ہضمی نشاندہی کر رہی ہے کہ میاں
صاحب نے کوئی نا کوئی ایسا کام کیا ہے جو آپ کے لئے تکلیف دہ ہوسکتا ہے ۔۔۔اور
وہ آپ کے اعتماد کی بحالی چاہتے ہیں۔۔۔آپ نے ان کے پیار کو جھڑکنا نہیں ہے
لیکن فدا بھی نہیں ہونا۔۔۔اپنے دل کو کھول کر آنکھ بند نہیں کرنی۔۔۔
عقل مند بیویوں کے لئے اشارہ ہی کافی ہے۔۔۔میاں کو سمجھنے کے لئے ہم جیسے
دوستوں کا سہارا ہی کافی ہے۔۔۔سمجھ تو گئی ہوں گی آپ!
|