ٹماٹر کے بغیر مزے دار سالن بنایں:اب ہاے ہاے ٹماٹر نہیں بائے بائے ٹماٹر

ٹماٹر کے بغیر کوئی بھی سبزی بنائی جاسکتی ہے ۔اس کا طریقہ بہت آسان ہے ۔ہم سب جانتے ہیں کہ پیاز سالن میں مٹھاس پیدا کرتے ہیں اور ٹماٹر اس مٹھاس میں ہلکا سا کھٹا پن دیتا ہے اور یوں سالن کا ذائقہ مزے دار ہوجاتا ہے لیکن ٹماٹر کی بڑھتی قیمت اور مانگ نے ہر خاتونِ خانہ کو پریشان کر رکھا ہے ۔لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ درج ذیل طریقوں سے ہائے ہائے ٹماٹر کی بجائے بائے بائے ٹماٹر کہیں۔

بنا ٹماٹرسبزی بنانے کا طریقہ:۔
گرم تیل /گھی میں نمک اورہری مرچ کٹی ہوئ حسبِ ضرورت ڈالیں۔ ایک عدد یا حسبِ ضرورت لیموں کا رس ڈالیں اور سبزی اور ادرک کا پیسٹ شامل کردٖیں ۔تھوڑی دیر کے بعد جب ساری سبزٖی اچھی طرح گرم ہوجائے اور سٹیم بننے لگے تو اس کو دم دے دیں۔ جب سبزی نرم ہوجائے تو تھوڑی سی سبزی پلییٹ میں نکالیں اور اسے میش کریں ۔کٹا ہوا ہرا دھنیا اور آدھا چمچ لیموں کا رس اس میں شامل کریں اور دوبارہ سالن میں مکس کردیں اور پانچ منٹ کے لیئے دم دے دیں۔ مزے دار سبزی تیار ہے۔

بغیر ٹماٹر مرغی /مٹن/بیف کا سالن بنانے کا طریقہ:۔
اجزا ترکیب:أ
ایک کلو گوشت
ایک کپ تیل/گھی
دو عدد پیاز
دو عدد لیموں
لال مرچ حسبِ ذائقہ
نمک حسبِ ذائقہ
سرکہ ایک چائے کا چمچ
ہلدی ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا
ہری مرچ ۵ سے ۶ عدد

بنانے کا طریقہ:۔
پیاز کو کاٹ کر اس میں ہرا دھنیا ،ہری مرچ کوٹ کر ڈالیں،لیموں کا رس ،سرکہ اور تھوڑا سا نمک شامل کریں اور اس آمیزے کو سات سے دس منٹ رکھ دیں ۔دیگچی میں ایک کپ پانی ڈالیں اور تیار ہوا آمیزہ اس میں شامل کریں ۔ ادرک،لہسن ،ہلدی،لال مرچ ،نمک اور گوشت شامل کریں ۔پانچ منٹ بعد ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں ۔پانی خشک ہونے پر اس میں تیل ڈال کر بھونیں ۔جب مصالحہ تیل چھوڑجائے تو اس میں شوربہ کے لیئے پانی ڈالیں اور ۱۵ منٹ تک درمیانی آنچ پہ پکائیں۔ آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کریں۔اور ٹماٹر کے بغیر گوشت کے سالن کا مزہ لیں۔

ٹماٹر کے بغیر دال بنانے کا طریقہ:۔
گرم پانی میں بھگوئی ہوئی دال ڈالیں ۔حسبِ ذائقہ نمک ،لا ل مرچ ڈال کر دال کے گلنے اور اچھی طرح مکس ہونے تک پکائیں۔ہری مرچ اور لہسن ،ادرک کا تڑکا لگاٖئیں اور آخر میں ایک عدد لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈالیں اور مزے دار دال کا مزہ لیں۔

azra faiz
About the Author: azra faiz Read More Articles by azra faiz: 47 Articles with 85918 views I am fond of writing stories, poetry, reading books.
I love to help and motivate the people who are for some reason helpless. I want to raise the vo
.. View More