سبزیاں اگر خواب میں آئیں تو یہ کس بات کا اشارہ ہے!

خوابوں کا زندگی پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔۔۔اور اکثر لوگ خواب میں اپنے ساتھ ہونے والی زندگی کی بہت ساری آفتوں اور پریشانیوں سے آگاہ بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔کچھ خواب محض فکر، پریشانی یا بدہضمی کی شکایت سے بھی آتے ہیں لیکن کچھ خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا لگاتار آنا، کسی خاص وقت پر آنا یا کسی خاص حوالے سے آنا ،کسی نا کسی بات کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔۔۔بات چل نکلی ہے کہ ایک دن سبزیاں کھانا بھی خواب ہوجائے گا۔۔۔تو شاید اسی فکر میں سبزیوں نے خواب میں آنا شروع کردیا ہے لیکن ہر سبزی سے جڑی ہے ہر خواب کی ایک الگ تعبیر-
 
image
 
پالک یا ساگ کا خواب میں نظر آنا
اکثر لوگ خواب میں پالک یا ساگ پکتے ہوئے یا کاٹتے ہوئے دیکھتے ہیں۔۔۔یہ خواب شدید پریشانیوں اور آنے والے فتنہ فساد کی طرف اشارہ کرتا ہے۔۔۔خواب دیکھنے والے کی زندگی میں دنیا کے کئی نئے روپ سامنے آنے والے ہیں جو اسے بہت تکلیف دینے والے ہیں۔۔۔
image
 
خواب میں آلو نظر آنا
اگر خواب میں آپ آلو خود کو کھاتے ہوئے دیکھیں تو یہ آپ کے بزنس میں کامیابی کی طرف نشاندہی کرتا ہے ۔۔۔آپ اپنے باس کی نظروں میں نمایاں ہوجائیں گے اگر نوکری کرتے ہیں۔۔۔اگر آپ خود کو خواب میں آلو کا پودا لگاتے دیکھیں تو یہ محبت کی شادی کی علامت ہے اور اس میں آپ کا من پسند رشتہ آپ کے گھر آنے کا اشارہ ہے۔۔۔ساتھ ہی کوئی بہتر نوکری یا کوئی خوشی بھی گھر میں قدم رکھ سکتی ہے۔۔۔ لیکن اگر آپ نے خواب میں سڑا ہوا یا گلا ہوا آلو دیکھا ہے تو آپ افواہوں کی زد میں آنے کے لئے تیار ہوجائیں۔۔۔
image
 
خواب میں ٹماٹر دیکھنا
ویسے تو آج کل یہ خوابوں میں بھی نظر نہیں آتے مہنگائی کی وجہ سے لیکن اگر یہ خواب میں نظر آجائیں تو اس کا مطلب گھریلو زندگی میں خوشیاں اور سکون رہے گا ۔۔۔پکا ہوا ٹماٹر دیکھنا خوشحال شادی شدہ زندگی کی نشانی ہے اور اگر گلا سڑا ٹماٹر دیکھیں تو محبت میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ سکتا ہے۔۔۔اگر آپ خواب میں ٹماٹر کھا رہے ہیں تو یہ اچھی صحت کی علامت ہے۔۔۔
image
 
خواب میں ہری مرچ دیکھنا
خواب میں ہری مرچ کو دیکھنا امید، اور امن بڑھنے کی نشانی ہوتی ہے لیکن حاملہ خواتین اگر خواب میں ہری مرچ دیکھیں تو چائنہ میں یہ بیٹا پیدا ہونے کا اشارہ مانا جاتا ہے۔۔۔اور اگر آپ نے ہری مرچ کے کھیت سے صرف ایک ہری مرچ اٹھائی تو پھر آپ کا صرف ایک ہی بیٹا ہوگا-
image
 
خواب میں بھنڈی دیکھنا
خواب میں بھنڈی دیکھنے کا مطلب مسائل، خوشی اور کسی بھی قسم کی تبدیلی کی علامت ہوسکتے ہیں۔۔اگر تو آپ بھنڈیا اپنے پاس جمع کر رہے ہیں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ جب تک آپ بزنس یا نوکری میں خود کو ثابت کرتے رہیں گے تو ہر طرح کے ماحول میں آپ کو عزت ملتی رہے گی ۔۔۔لیکن اگر آپ خواب میں بھنڈیا کاٹ رہے ہیں اور اس میں خراب بھی نکل رہی ہیں تو یہ کسی بڑی خواشی کے واپس چلے جانے کی نشانی ہے۔۔۔
image
 
خواب میں بینگن کو دیکھنا
اگر آپ خواب میں بینگن کچھ اس طرح سے دیکھیں کہ کوئی آپ کو تحفے میں دے رہا ہے یا آپ کے گھر کوئی لایا ہے تو یہ آپ کے گھر یا کسی بہت قریبی کے گھر بچے کی پیدائش کی طرف اشارہ کرتا ہے۔۔۔
image
 
خواب میں کریلا دیکھنا
خواب میں کسی بھی قسم کے کڑوے پھل یا کڑوی سبزی کو دیکھنا اداسی، پریشانی، بزدلی، خوف، اور بے چینی کی نشاندہی کرتا ہے۔۔۔لیکن کریلے کو دیکھنا ہر بار پریشانی نہیں لاتا۔۔۔اگر آپ خواب میں خود کو کریلے کی بیل کی چھاؤں میں دیکھیں تو خاندان میں ایکا ہونے یا پرانی مخالفتیں دور ہونے کی طرف اشارہ ہے-
image
 
ہر سبزی کے ذائقے کی طرح ہر سبزی کی تعبیر بھی ہے جدا۔۔۔لیکن قسمت اور تقدیر کا فیصلہ کرتا ہے صرف خدا۔۔۔ اس لئے خواب جو بھی دیکھیں تعبیر ہمیشہ مثبت سوچیں کیونکہ ہوگا وہی جو اﷲ چاہے گا-
 
YOU MAY ALSO LIKE: