دنیا کے 7 عجائبات میں شامل اُردن کا تاریخی شہر 'بترا'

image
اردن کے شہر 'بترا' کے آثار قدیمہ کو سال 2007 میں دنیا کے نئے سات عجائبات میں شامل کیا گیا تھا۔
 
image
دو ہزار سال قدیم اس شہر کو پہاڑی چٹانوں کو تراش کر تعمیر کیا گیا تھا۔
 
image
اس قدیم شہر کو چٹانوں کے منفرد رنگ کی وجہ سے ‘روز سٹی’ بھی کہا جاتا ہے۔
 
image
مشرق وسطیٰ کے حالات کے باعث اردن کے اس قدیم شہر میں سیاحوں کی آمد میں کمی ہوگئی تھی۔
 
image
اردن میں ایک مرتبہ پھر حالات معمول پر آنے کے بعد 'بترا' شہر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 
image
رواں سال اب تک 10 لاکھ سیاح اس قدیم شہر کے آثار دیکھنے آچکے ہیں۔
 
image
اردن حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے سال 70 لاکھ سیاح پیٹرا کا دورہ کریں۔
 
image
ایک اندازے کے مطابق 400 سال قبل مسیح میں یہ علاقہ نباتین سلطنت کا تجارتی مرکز ہوا کرتا تھا۔
 
image
سن 1985 میں اردن کے اس تاریخی شہر کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا۔

Partner Content: VOA
YOU MAY ALSO LIKE: