گڑ گنے کے رس سے بنایا جانے والا چینی کا وہ دیسی نعم
البدل ہے جس کا استعمال اگرچہ چینی کے آنے کے بعد بہت حد تک کم ہو چکا ہے
مگر اب بھی بہت سارے گاؤں دیہاتوں میں اس کے استعمال کو چینی سے زیادہ
ترجیح دی جاتی ہے گڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب ،وٹامن اے ، وٹامن کے
ساتھ آئرن اور فاسفورس موجود ہوتا ہے جو بہت ساری بیماریوں سے بچانے کے لیے
بہت مفید ثابت ہوتا ہے-
|
|
1: گڑ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے
سنت نبوی کے مطابق کھانے کے بعد میٹھی چیز کھانی چاہیے اور اگر اس میٹھی
چیز کے طور پر گڑ کا استعمال کیا جائے تو بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور نہ صرف
کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے بلکہ کھانے کے بعد گیس کی تکلیف سے پریشان لوگوں کے
لیے یہ ایک نعمت سے کم نہیں-
2:سانس کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے
موسم کی تبدیلی کے سبب عام طور پر سانس کی تکلیف اور کھانسی کے مریضوں کے
لیے گڑ کھانے سے ان کی سانس کی نالیوں کی نہ صرف صفائی ہوتی ہے بلکہ اس کے
ساتھ ساتھ انہیں کھانسی سے افاقہ بھی ہوتا ہے-
|
|
3:قبض سے آرام پہنچاتا ہے
ماہرین صحت کے مطابق قبض بہت ساری خطرناک بیماریوں کی بنیاد ہوتی ہے اس کے
سبب جسم میں زہریلے فاسد جمع ہو جاتے ہیں جو کہ بہت خطرناک ثابت ہوتے ہیں
ایسے مریضوں کو چاہیے کہ اپنے کھانے کے بعد تھوڑی مقدار میں گڑ کا استعمال
کریں اور قبض سے محفوظ ہو جائیں-
4: کمزور افراد کو طاقت فراہم کرتا ہے
جن لوگوں میں خون کی کمی ہوتی ہے ان کو چاہیے کہ گاجروں کو گڑ میں ڈال کر
پکائيں اور اس پر دودھ ڈال کر کھائیں اس سے ایک جانب تو جسم میں سے خون کی
کمی کا خاتمہ ہوتا ہے اور دوسری جانب وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے-
|
|
5: بستر پر پیشاب کرنے والے بچے
بستر پر پیشاب کرنے والے بچوں کے لیے جو بچے رات میں سوتے ہوئے بستر پر
پیشاب کر دیتے ہیں ایسے بچوں کو گڑ میں بنے ہوئے تل کے لڈو کھلانے سے ان کی
کمر کی کمزوری دور ہوتی ہے اور وہ بستر پر پیشاب کرنا چھوڑ دیتے ہیں-
|