عام طور پر ہر انسان کی کچھ نہ کچھ ایسی عادات ضرور ہوتی
ہیں جو کہ اس کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں اور ان کو چھوڑنے کے بارے میں وہ
سوچ بھی نہیں سکتا ہے مگر کچھ عادات ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہ بظاہر تو بے
ضرر نظر آتی ہیں مگر اس کے انسانی جسم پر اثرات بہت خطرناک ہوتے ہیں-
1: گرم پانی سے شاور لینا
بہت زیادہ یا اکثر گرم پانی سے نہانا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکا ہے
کیونکہ جدید ترین تحقیقات کے مطابق سائنسدانوں کا یہ ماننا ہے کہ گرم پانی
سے نہانے کے بعد تھوڑے سے ٹھنڈا پانی کو جسم پر ڈالنا دوران خون کو نہ صرف
بہتر بناتا ہے بلکہ جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی مدد دیتا ہے - |
|
2: سونے سے پہلے موبائل فون کا استعمال
عام طور پر لوگ موبائل فون کا استعمال اس وقت تک کرتے رہتے ہیں جب تک کہ ان
کو نیند نہ آجائے اور اگر یہ کہا جائے کہ سونے سے پہلے وہ جس چیز کو آخری
بار دیکھتے ہیں وہ ان کے موبائل فون کی اسکرین ہوتی ہے مگر جدید طبی
تحقیقات کے مطابق سونے سے پہلے موبائل فون کی اسکرین دیکھنے کے سبب نیند کا
باعث بننے والے ہارمون متاثر ہوتے ہیں جس کے سبب پر سکون نیند کا تناسب کم
ہوتا جاتا ہے -
|
|
3: نہار منہ چائے اور کافی کا استعمال
اکثر لوگ اس بات کو بہت فخریہ انداز میں بیان کرتے ہیں کہ بیڈ ٹی یا کافی
کے بغیر ان کا سویرا نہیں ہوتا یا آنکھ نہیں کھلتی ہے ۔ چائے یا کافی کا
صبح صبح ملنے والا ایک کپ نہ صرف انسان کے سوئے دماغ کو جاگنے میں مدد دیتا
ہے بلکہ دن بھر کے کاموں کے لیے بھی تیار کر دیتا ہے مگر خالی پیٹ ان چیزوں
کا استعمال معدے میں نہ صرف تیزابیت کا باعث بنتا ہے بلکہ اس تیزابیت کے
سبب السر کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں-
|
|
4: بہت زیادہ دوائيں کھانا
بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو دوائيں کھانے کی ضرورت سے زيادہ عادت ہوتی
ہے ایسے لوگ ہلکے سے سر درد کے لیے بھی گولیاں کھاتے ہیں اور نیند نہ آنے
کی صورت میں بھی ان کے پاس ایک ہی علاج ہوتا ہے کہ ٹیبلٹ لے لیں یہاں تک کہ
وہ صبح ناشتے کے ساتھ وٹامن کی گولیاں بھی کھانے کے عادی ہوتے ہیں- ایسے
افراد کی یہ عادت انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور بے تحاشا دواؤں کے
استعمال کے سبب ان کا ہارمون کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے اور وہ ہائی بلڈ
پریشر ۔ گردے اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا چانس بڑھ جاتا ہے-
|
|
5: جلدی جلدی کھانا
جلدی جلدی کھانے کے سبب انسان اس غذا کو ٹھیک سے چبائے بغیر معدے میں ڈال
دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ غذا مناسب طریقے سے ہضم نہیں ہو پاتی ہے اور بد
ہضمی کا سبب بن جاتی ہے-
|
|