فکر (٣)

"صبر کا پھل"

جب بندہ وہاں صبر کرتا ہے جہاں صبر کرنا مشکل ہے تو پھل وہاں سے ملتا ہے جہاں سے توقع کرنا مشکل ہے

"دل لگی کی دیمک"

دل لگی کی دیمک ہنستے بستے گھر کی بنیادوں کو کھا جاتی ہے

"دل لگی کا علاج"

دل لگی کی عادت کا علاج کسی ایک محبت پر صبر کرنے میں ہے۔

"محبت کی زینت"

صبر محبت کی زینت ہے

"ذلت کا بدلہ"

جب کوئ تمہاری ذلت کا اہتمام جگہ جگہ کر چکا ہو تو تم ہر جگہ پہ اللہ کو گواہ بنا ڈالو۔ جگہوں کی جگہیں بدلنے میں دیر نہیں لگے گی۔۔۔۔۔

"صحیح زندگی جینے کی پہچان"

جس شخص کو ہر صورت حال سے نکلتے دیکھو تو سمجھ لو اس نے زندگی کی گہرائی تک جا کے زندگی گزاری ہے
 

Syeda Khair-ul-Bariyah
About the Author: Syeda Khair-ul-Bariyah Read More Articles by Syeda Khair-ul-Bariyah: 25 Articles with 43265 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.