|
آج کل کے دور کو وائی فائی کا دور کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا ۔ موبائل
فون یا کمپیوٹر کی حیثیت وائی فائی کے سگنل کے بغیر زندہ لاش سے زيادہ نہیں
ہوتی ہے- عام طور پر وائی فائی راؤٹر رکھنے والے ہر فرد کی کوشش یہی ہوتی
ہے کہ اس کے سگنل گھر کے ہر حصے میں مساوی طور پر زیادہ سے زيادہ آئيں تاکہ
انٹرنیٹ کے استعمال میں کوئی دشواری پیش نہ آئے مگر بعض اوقات ہم وائی فائی
ڈیوائس کو رکھتے ہوئے کچھ ایسی بنیادی غلطیاں کر گزرتے ہیں جس کے سبب وائی
فائی کے سگنل ڈراپ ہو جاتے ہیں اور پریشانی کا سبب بنتے ہیں-
1: وائی فائی ڈیوائس کو کسی دھات پر رکھنے
سے
اگر وائی فائی ڈیوائس کو کسی دھاتی ٹیبل پر فکس کی جائے تو اس کے سبب وائی
فائی سے نکلنے والی الیکٹرومیگنٹک لہریں دھات کے موصل ہونے کے سبب اس میں
جذب ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور ان کا دائرہ محدود ہو جاتا ہے جس سے آپ کو
پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
|
|
2: سیمنٹ کی دیواروں کے سبب
سیمنٹ کی دیوار اپنے اندر سے وائی وائی کے سگنل گزرنے نہیں دیتی یہی وجہ ہے
کہ وائی فائی کے سگنل ایک منزل سے دوسری منزل تک نہیں پہنچ سکتے ہیں اس لیے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے وائی فائی کے سگنل ایک منزل سے دوسری منزل تک
جائيں تو اس کے لیے آپ کو اپنی ڈیوائس کسی کھلی جگہ پر لگانی چاہیے-
3: آئينے کی وجہ سے
آئينہ ایک چمک دار سطح کا منعکس کر دینے والا جز ہے وہ اپنے اوپر پڑنے والی
برقی مقناطیسی لہروں کو بھی منعکس کر کے ان کے اثر کو کمزور کر دیتا ہے اس
لیے ڈیوائس کو کبھی بھی آئینے کے سامنے نہیں لگانا چاہیے-
|
|
4: فریج یا واشنگ مشین
ایسے برقی آلات کے ساتھ وائی فائی ڈیوائس فٹ کرنے کے سبب ان آلات کی نالیوں
میں موجود پانی وائی فائی کی لہروں کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتے ہیں-
5: کمپیوٹر کے مانیٹر کے ساتھ
عام طور پر لوگ وائی فائی کے بہتر سگنل کے لیے انہیں کمپیوٹر کے ساتھ نصب
کر لیتے ہیں مگر مانیٹر کے اندر سے نکلنے والی شعاعیں وائی فائی کے سگنل کے
راستے کی رکاوٹ بن جاتی ہیں اور ان کو پھیلنے سے روک دیتی ہیں اس لیے وائی
فائی ڈیوائس کو مانیٹر کے بہت قریب نہیں لگانا چاہیے-
|