جہاں کبھی برف تھی، اب وہاں پتھر ہیں

ماحولیاتی تبدیلیوں سے گلیشیئرز پگھلنے کا معاملہ اکثر موضوعِ بحث رہتا ہے لیکن خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے سوئٹزر لینڈ کے کچھ گلیشیئرز کی تصاویر جاری کی ہیں جن سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔ ان تصاویر میں گلیشیئرز کی ماضی کی تصاویر اور حالیہ صورتِ حال کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔
 

image
ٹرینٹ گلیشیئر کی یہ چھوٹی اور بلیک اینڈ وائٹ تصویر 1891 میں لی گئی تھی جس میں برف نظر آ رہی ہے جب کہ پسِ منظر میں وہی گلیشیئر اب صرف پہاڑ پر پڑی تھوڑی سی برف میں تبدیل ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
 
image
ایلشچ گلیشیئر کی انیسویں صدی کی ایک تصویر جس کے پسِ منظر میں حالیہ صورتِ حال واضح دکھائی دے رہی ہے۔
 
image
ایلشچ گلیشیئر کا ایک اور منظر جس میں ماضی اور حالیہ صورتِ حال واضح ہے۔
 
image
گرنڈل والڈ گلیشیئر کی یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر 1865 میں لی گئی تھی جب کہ رنگین تصویر رواں برس اگست کی ہے۔
 
image
گورنر گلیشیئر 1863 مٰں برف سے ڈھکا ہوا دکھائی دیتا تھا جب کہ 2019 میں یہاں صرف پتھر ہی دکھائی دے رہے ہیں۔
 
image
رہونے گلیشیئر 1938 میں برف سے ڈھکا ہوا ہے جب کہ اگست 2019 میں برف یکسر غائب ہے۔
 
image
گیسن گلیشیئر پر 1890 میں کئی فٹ برف پڑی دکھائی دیتی تھی جب کہ 2019 میں یہ گلیشیئر سکڑ کر آدھا بھی نہیں رہا۔
 
image
ایلشچ گلیشیئر کے 1865 اور 2019 کے مناظر۔
 

Partner Content: VOA
YOU MAY ALSO LIKE: