ڈر کیسا

تحریر:حافظہ لبنیٰ عنائیت،سرگودھا

سخت پتھریلی گیلی مٹی مت بنو
اپنے آپ کولوگوں کے سامنے ہمیشہ مضبوط پیش کروچاہے اندرسے ٹوٹ کرکرچیاں کرچیاں ہوگئے ہوں،لوگوں کے سامنے مٹی کی طرح پگھلوکیونکہ یہ دنیا والے توپگھلی ہوئی مٹی کواستعمال کرکے خودکومحفوظ کرلیتے ہیں،جبکہ پتھرلوگوں کے کام توآتا ہے مگرپگھلتا نہیں،پتھرہمیشہ مضبوط ہی رہتا ہے،پتھرکبھی بھی اپنی پہچان نہیں کھوتااورنہ ہی مٹی کی طرح پتھردوسری اینٹوں میں حل ہوکراپنی ذات کوختم کرتا ہے،لہذا پتھریلی مٹی بن کر اپنا وجودختم مت کروخودپراعتمادرکھواورکبھی بھی امیدکا دامن ہاتھ سے مت جانے دواپنے مقصدپرڈٹے رہنا اوراک دن اسے حاصل کرلینا ہی اصل کامیابی ہے،لوگوں کی باتوں میں اپنے فیصلے تبدیل کرنے والے کوکامیاب نہیں کہا کرتے اپنے حوصلے سے سچی لگن ہی کامیابی کی طرف رہنمائی کرتی ہے،اپنے مقصدپرڈٹے رہنا اورہرآنے والے طوفان کا مقابلہ کرکے جیت جانا ہی اصل کامیابی ہے۔
مت ڈروہمت کرواوربتاؤ
کہ اے منزل آرہے ہیں ہم

Talha Khan
About the Author: Talha Khan Read More Articles by Talha Khan: 63 Articles with 48576 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.