|
نامور پاکستانی کاروباری شخصيت ملک رياض نے برطانيہ ميں ايک کيس کے تصفيے
کے طور پر انيس کروڑ پاؤنڈ جمع کرانے کی حامی بھر لی ہے۔ يہ وزیراعظم عمران
خان کی بد عنوانی کے خلاف کوششوں ميں ايک اہم پيش رفت ہے۔
ريئل اسٹيٹ اور پراپرٹی کے وسيع تر کاروبار سے منسلک پاکستانی شہری ملک
رياض نے تصفیے کے طور پر انيس کروڑ پاؤنڈ ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
برطانيہ کی نيشنل کرائم ايجنسی نے اس پيش رفت کی تصديق کر دی ہے۔ اين سی اے
(NCA) کی طرف سے تين دسمبر بروز منگل مطلع کيا گيا کہ تصفيے کے ليے رقم کی
ماليت برطانيہ ميں منجمد بينک اکاؤنٹس ميں موجود رقوم، پچاس ملين پاؤنڈ
ماليت کی ہائيڈ پارک ميں ايک پراپرٹی اور ديگر پراپرٹيوں کی حوالگی سے وصول
کی جائے گی۔
ملک رياض کا شمار پاکستان کی امير ترين اور طاقت ور ترين شخصيات ميں ہوتا
ہے۔ انہيں پراپرٹی سے متعلق ان کے بڑے بڑے منصوبوں کے حوالے سے جانا جاتا
ہے۔ ملک رياض ايک طرف تو کافی عرصے سے بدعنوانی کے مقدمات ميں گھرے ہوئے
ہيں، دوسری جانب وہ ملک کے غريب طبقوں کے ليے فلاحی کام بھی زور و شور سے
جاری رکھے ہوئے ہيں۔
برطانيہ کی نيشنل کرائم ايجنسی نے مزيد بتايا کہ تصفیے کے طور پر انيس کروڑ
پاؤنڈ کی رقم پاکستانی حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ ايجنسی نے مزيد واضح کيا
کہ يہ ايک ’سول معاملہ‘ تھا اور اسی ليے اس ميں قصوروار کا مجرم ثابت ہونا
نہيں۔ بعدازاں ملک رياض حسين نے اپنا ايک بيان جاری کيا، جس ميں ان کا کہنا
تھا کہ انہيں بدنام کرنے کے مقصد سے اين سی اے کی رپورٹ کو تبديل کر کے پيش
کيا جا رہا ہے۔
ملک رياض کے خلاف تفتيش اس ليے جاری تھی کہ حکام کو شبہ تھا کہ قريب ايک سو
نوے ملين پاؤنڈ کی رقم ’جرائم سے حاصل‘ کی گئی تھی۔ اس کيس کے تصفيے کے طور
پر انہوں نے انيس کروڑ پاؤنڈ جمع کرانے کی حامی بھری۔
|
|
يہ پيش رفت وزير اعظم عمران خان کی بد عنوانی کے خلاف مہم کو تقويت بخشتی
ہے۔ عمران خان يہ دعوی کرتے آئے ہيں کہ وہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کريں گے
اور سياست دانوں کی جانب سے بيرون ملک اکھٹی کردہ دولت واپس پاکستان لائيں
گے۔
|
Partner Content: DW |