وہ باتیں جو ماں کو بچے کا بہترین دوست ثابت کرتی ہیں

image


ماں اور بچے کا تعلق پیدائش سے قبل ہی جڑ جاتا ہے یہ صرف ایک ظاہری تعلق نہیں ہوتا بلکہ اس کی جڑیں ایک ایک خلیہ خون کے بننے والے ایک ایک قطرے میں شامل ہوتی ہے- ماں کے اندر بچے کی محبت درحقیقت اللہ کی جانب سے دی جانے والی وہ نعمت ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی جاتی ہے - مگر وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے بچے عمر کی حدیں پار کرتے جاتے ہیں بیرونی دنیا سے ان کا رابطہ بڑھتا جاتا ہے اور ان کے لیے باہر کی دنیا ان کی ماں سے زیادہ اہم اور قریبی ہوتی جاتی ہے- مگر اگر کبھی ایک بہترین دوست کی تمام خصوصیات کو کسی ایک فرد میں تلاش کریں گے تو ہمیں پتہ چلے گا کہ جس دوست کو ہم دنیا بھر میں تلاش کرتے پھرتے ہیں وہ تو ایک ماں کے روپ میں ہمارے گھر میں موجود ہوتی ہے-

1: ماں ہماری سب سے بڑی فین ہوتی ہے
ایک ماں اپنے بچے کی سب سے بڑی فین ہوتی ہے وہ اس بچے کو بار بار دیکھنا چاہتی ہے اور کھل کر اپنے بچے کے ہر اچھے کام پر شاباشی دیتی ہے اور اس کی کامیابی پر خوش ہوتی ہے ۔
 

image


2: وہ دل کی ساری باتیں سننے والی ہوتی ہے
دوست کی سب سے بڑی خصوصیت یہی ہوتی ہے کہ وہ دل کی ساری باتیں نہ صرف سن لیتا ہے بلکہ اچھے مشورے بھی دیتا ہے اسی طرح ماں بھی بچوں کی ہر بات بہت غور سے سنتی ہے اور بہترین مشورے دیتی ہے-

3: آپ ایک دوسرے کو نصیحت کر سکتے ہیں
آپ اور آپ کی ماں کے رشتے میں محبت نے ایسی لچک پیدا کر دی ہوتی ہے جس کے سبب آپ بھی اپنی ماں کو نصیحت کر سکتے ہیں مشورے دے سکتے ہیں اس کے مددگار بن سکتے ہیں جب کہ آپ کی ماں کبھی بھی اپنی محبت کے سبب غلط مشورہ نہیں دے سکتی ہے-
 

image


4: اس کے سامنے ایمانداری کا مظاہرہ کرنا بہتر ہوتا ہے
عام طور پر ہم اپن کمی یا کمزوریاں کسی کے سامنے اس لیے بیان نہیں کرتے ہیں کہ ان کی نظر میں ہمارا امپریشن خراب نہ ہو جائے جب کہ ایک ماں کو جب اپنے بچے کے بارے میں کوئی خرابی پتہ چلتی ہے تو وہ کبھی بھی اس کو جانچنے کے بجائے اس کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس کو دور کرنی کی کوشش کرتی ہے جو کہ ایک اچھے دوست کی نشانی ہے-

5: وہ ہمیشہ سچ بتاتی ہے
ماں کبھی بھی اپنے بچے سے جھوٹ نہیں بولتی ہے وہ بچے کو اس کی اچھا ئیاں برائیاں بتاتی ہے اور ایسے مشورے بھی دیتی ہے جو حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں-

6: وہ ہر وقت آپ کی مدد کے لیے تیار ہوتی ہے
زندگی کے کسی بھی موقعے پر یا دن کے کسی بھی وقت آپ کو ماں کی ضرورت ہو آّپ اس کو پکار سکتے ہیں اور اس پکار کے جواب میں آپ کو کبھی بھی مایوسی نہیں ہوگی ماں اپنے تمام ضروری کام چھوڑ کر آپ کی مدد پر آمادہ ہوتی ہے-
 

image


7: وہ اسے اس وقت بھی پیار کرتی ہے جب آپ بھی خود سے نہیں کرتے
انسان کی زندگی میں ایسے بھی مواقع آتے ہیں جب اپنے پرائے سب اس کو چھوڑ جاتے ہیں ایسے وقت میں جب انسان خود بھی اپنے آپ سے نفرت پر مجبور ہو جاتا ہے ایسے میں بھی ماں کی محبت آپ سے کم نہیں ہوتی ہے اور وہ اپنیی محبت کے سہارے آپ کو اس وقت سے باہر نکال سکتی ہے-

8: وہ ہمیشہ آپ کی کمپنی انجوائے کرتی ہے
ایک ماں کو آپ کی کمپنی انجوائے کرنے کے لیے آپ کا ہم مزاج ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس کے لیے آپ بہت اہم ہوتے ہیں اس لیے وہ آپ کی کمپنی پورے دل کے ساتھ انجواۓ کرتی ہے-

9: وہ آپ کے لیے پریشان ہوتی ہے
ماں کا بچہ کتنا بھی بڑا ہو جائے اس کو اس کی فکر ہمیشہ رہتی ہے اور یہ فکر اور اس کی محبت کبھی بھی اسے اپنے بچے سے لا تعلق نہیں رہنے دیتی ہے اور وہ ہر پل اس سے جڑی رہتی ہے-
 

image


10 : آپ کا تعلق ان سے وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا ہے
ماں اور بچوں کا تعلق کسی محدود وقت کا نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ تعلق دن کے چوبیس گھنٹوں اور زندگی بھر کا ہوتا ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتا جاتا ہے- اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اہیمت مزید بڑھتی جاتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: