صحت چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو بدلیں، 40 سال کی عمر کے بعد کیا ہوتا ہے؟

image


کون انسان ہے جو صحت مند، تندرست اور توانا نظر آنا نہیں چاہتا یقیناً سب ہی چاہیں گے کہ وہ کبھی بیمار نہ ہوں- لیکن بد قسمتی سے جانے اور ان جانے میں اپنا خیال نہیں رکھتے اور ایسی غذا کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں جو ہمارے لئے مضر صحت ہے خاص طور پر جب ہماری عمر چالیس سال سے زیادہ ہونے لگے تو ہمیں پھر اپنی صحت کا خیال زیادہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
 

image


کیونکہ اس عمر کے بعد جسم میں جلد تبدیلیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں اگر ہم اس عمر میں بھی اپنا خیال نہیں رکھیں گے تو کئی امراض کا شکار ہو جائیں گے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم تب ہی صحت مند ہو سکتے ہیں جب ہماری روح،ہمارا جسم اور ہمارا دماغ صحت مند ہوں ۔ہمیں صحت مند رہنے کے لئے کن باتوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔آئیے دیکھتے ہیں۔

٭رات کو جلدی سو جائیں اور صبح سویرے جلدی اٹھیں
٭روزانہ نہانے کی عادت ڈالیں
٭ورزش کو اپنا روز کا معمول بنائیں
٭تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں
٭روزانہ کم از کم بارہ گلاس پانی پیئیں
٭میوہ جات کا استعمال کریں
٭مچھلی،دیسی مرغی ،گوشت اور دالوں کا استعمال ضرور کریں
٭روزانہ ایک انڈہ ضرور لیں
٭دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں
٭کھانوں میں زیتون کا تیل استعمال کریں
٭وقت پر کھانا کھانے کی عادت بنائیں-
 

image


٭ذہنی تناؤ کو کم کریں اور خوش رہنے کی عادت ڈالیں
٭دوسروں کی مدد کریں
٭زیادہ دیر تک بیٹھنے کی عادت ترک کر دیں
٭سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کا استعمال مضر صحت ہے
٭چھٹی والے دن گھر والوں کو کھلی فضا میں ضرور لے کر جائیں تا کہ تازہ آکسیجن مل سکے
٭آٹھ سے بارہ گھنٹے کی نیند پوری کریں
٭رات سونے سے پہلے چائے کا استعمال ترک کر دیں
٭اپنا وزن نہ بڑھنے دیں
٭چالیس سال کی عمر کے بعد اپنا معائینہ اور ضروری ٹیسٹ ہر چھ ماہ بعد ضرور کروائیں ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: