|
عام طور پر مہندی کا استعمال خواتین ہاتھوں اور پیروں پر لگانے کے لیے کرتی
ہیں اس کا خوبصورت رنگ ہاتھوں پیروں کو سنوار دیتا ہے اور اس رنگ کو سہاگن
کی نشانی سمجھا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر مہندی کے
خوبصورت ڈیزائن سے دلہن کے ہاتھوں پیروں کو نہ صرف سنوارا جاتا ہے بلکہ
تقریب میں شرکت کرنے والی تمام خواتین بھی اس کا استعمال کرتی ہیں ۔ مگر اس
بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ مہندی سنگھار کے علاوہ بہت سارے طبی حوالوں سے
بھی ایک مفید بوٹی ہے آج ہم آپ کو مہندی کے کچھ ایسے ہی فوائد سے آگاہ کریں
گے-
1: سر درد
عام طور پر معدے میں گرمی کے سبب یا گرم ہوا لگنے سے ہونے والے سر درد کے
لیے مہندی بہت مفید ہوتی ہے- اس کے لیے مہندی کے پتوں کو سرکے یا پانی میں
پیس لیں اور اس کا لیپ ماتھے اور سر پر لگانے سے سر درد میں افاقہ ہوتا ہے-
یاد رہے کہ مہندی کے تازہ پسے ہوئے پتے بہت تیز رنگ کے حامل نہیں ہوتے-
2: نیند نہ آنے کا علاج
نیند ایک نعمت ہے اور جو لوگ نیند نہ آنے کی بیماری میں مبتلا ہوں نیند کی
قدر وہی جان سکتے ہیں- ایسے افراد کو چاہیے کہ اپنے تکیے میں روئی کی جگہ
مہندی کے پھول بھر لیں اور اس تکیے پر سر رکھ کر سوئيں اس عمل سے ان کو
فورا نیند آجائے گی-
|
|
3: گنج پن کا علاج
عام طور پر بال تیزی سے گرنے کے سبب مردوں میں عموما اور خواتین میں کبھی
کبھار گنج پن شروع ہو جاتا ہے- تو ایسی صورت میں ایک پیالی سرسوں کے تیل
میں آدھی پیالی مہندی کے تازہ پتوں کو ڈال کر پکا لیں یہاں تک کہ مہندی کے
پتے جل جائیں اس کے بعد اس آمیزے کو چھان لیں اور ٹھنڈا کر کے روزانہ سر پر
لگائيں اس سے فوری طور پر بال نکل آئيں گے -
4: منہ کے چھالوں کا علاج
معدے کی گرمی کے سبب منہ میں ہونے چھالوں کے علاج کے طور پر مہندی کے تازہ
پتوں کو منہ میں لے کر چبانے سے معدے کی گرمی بھی دور ہوتی ہے اور چھالوں
میں بھی افاقہ ہوتا ہے-
5: پھوڑوں کا علاج
جلد پر نکلنے والے پھوڑوں پر مہندی کا پاوڈر لگانے سے نہ صرف خارش میں
افاقہ ہوتا ہے بلکہ جلد کی سوزش کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-
|
|
6: جلے ہوئے زخموں کے لیے
جل جانے کی صورت میں شدید جلن سے آرام حاصل کرنے کے لیے مہندی کے پتوں کا
لیپ مرہم کی صورت میں لگانے سے نہ صرف ٹھنڈک ملتی ہے بلکہ اس سے زخم بھی
جلدی بھر جاتے ہیں اور نشان بھی نہیں رہتا ہے-
7: قیمتی کپڑوں کو کیڑے سے بچانے کے لیے
عام طور پر قیمتی کپڑے نازک ہونے کے سبب ان میں کیڑا لگ جانے کاا ندیشہ
ہوتا ہے- ایسے کپڑوں کو سنبھالنے سے قبل ان میں کچھ خشک پھول مہندی کے رکھ
دینے سے کیڑا ان کو نہیں لگتا-
|
|
8: ہاتھوں پیروں میں جلن کے لیے
بعض لوگوں کے ہاتھ پیر بہت گرم رہتے ہیں اور ان میں شدید جلن ہوتی ہے- ایسی
صورتحال میں ان پر مہندی کا لیپ لگانے سے جلن میں افاقہ ہوتا ہے-
|