سال 2019: شادی کے بندھن میں بندھن جانے والے پاکستانی ستارے

image


شادی کو نئی زندگی کے آغاز سے تعبیر کیا جاتا ہے- اب جبکہ سال 2019 اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے تو یہ وقت اس سال کے اختتامی جائزے کا وقت ہے- یہ سال کئی پاکستانی ستاروں کی نئی زندگی کے آغاز کا سال ثابت ہوا جن کے بارے میں ان کے چاہنے والے جاننے کے لیے مشتاق ہیں-

1: حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور
ان کی شادی کی خبر کو سال کی سب سے بڑی شادی کی خبر قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا- کیوںکہ اس خبر کے سامنے آنے کے ایک ہفتے بعد ہی ان دونوں نے 25اگست 2019 کو اسلام آباد کے منال ریسٹورنٹ میں انتہائی سادگی کے ساتھ قریبی عزیزوں کی موجودگی میں شادی کر لی- ان کا ولیمہ 2 اگست 2019 کو اسلام اباد کے میریٹ ہوٹل میں دیا گیا جس میں مقتدر لوگوں نے شرکت کی-

image


2: ایمان علی اور بابر بھٹی
مشہور اداکار عابد علی مرحوم کی بیٹی ایمان علی کی شادی اسی سال 21 فروری کو میجر عزیز بھٹی نشان حیدر کے بھتیجے بابر بھٹی کے ساتھ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ انجام پائی گئی۔ مہندی کی تقریب والے دن ہی ان دونوں کا نکاح ہوا جس میں شوبز سے جڑی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی- اس شادی کے ہر ہر لمحے کو سوشل میڈيا پر کور کیا گیا اور چاہنے والوں نے بہت ذوق و شوق سے دیکھا-

image


3: صنم چوہدری اور سومی چوہان
صنم چوہدری کے شادی کرنے اور شوبز چھوڑنے کی افواہیں سارا سال گردش کرتی رہیں جن کی تردید بار بار صنم چوہدری کی جانب سے کی جاتی رہی- مگر 27 نومبر 2019 کو صنم چوہدری سومی چوہان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں-

image


4: حسن علی اور سمیعہ آرزو
معروف کرکٹر حسن علی نے شادی کے لیے سرحد پار کی سمیعہ آرزو کا انتخاب کیا- یہ شادی 20 اگست 2019 کو دبئی میں انجام پائی دو ملکوں کے بندھن کے سبب اس شادی کو دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان خصوصی توجہ کی نظر سے دیکھا گیا-

image


5: عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق
حسن علی کی شادی کے فوراً بعد پاکستانی کرکٹر عماد وسیم بھی 24 اگست 2019 کو اسلام آباد میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے- نکاح کی تقریب سادگی کے ساتھ فیصل مسجد میں انجام پائی جبکہ ولیمے کی تقریب 26 اگست2019 میں اسلاآباد کے ایک ہوٹل ہی میں انجام پائی جس میں سرکردہ شخصیات نے شرکت کی-

image

6: میرا سیٹھی اور بلال صدیق
مشہور تجزیہ نگار نجم سیٹھی اور جگنو کی بیٹی اور علی سیٹھی کی بہن میرا سیٹھی جو خود بھی شوبز اداکارہ اور مصنفہ ہیں کی شادی سان فرانسسکو امریکہ میں انجام پائی- بلال صدیق اور میرا کی محبت کی داستان کافی عرصے سے خبروں کی زینت بنتی رہی تھی جو 18 نومبر 2019 میں ایک مضبوط بندھن میں تبدیل ہو گئی- تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی اور سوشل میڈيا پر شادی کی تصاویر کو سب نے بہت محبت سے دیکھا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: