اس برس پاکستانیوں اور بھارتیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

image


دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر پاکستانی صارفین کرکٹ میچوں سے متعلق زیادہ سرچ کرتے دکھائی دیے۔ جرمنی میں لاپتہ ہونے والی ایک بچی کا نام ٹاپ سرچ رہا۔

پاکستان میں سرچ ٹرینڈ کیا رہے؟
گوگل ٹرینڈز کے مطابق رواں برس پاکستانی صارفین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مختلف میچوں کے بارے میں زیادہ سرچ کیا۔

'پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ‘ سرچ میں پہلے نمبر پر رہا جب کہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسری سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹرم رہی۔

’لائیو کرکٹ‘ تیسری سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹرم تھی۔ گوگل ٹرینڈز کی فہرست میں رواں برس'سونی لائیو‘ چوتھے اور پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا شیڈیول پانچویں نمبر پر رہا۔

یہ امر بھی دلچسپ ہے کہ گوگل پر تلاش پہلی دس اصطلاحات میں سبھی کھیلوں سے متعلق تھیں۔ پاکستان بمقابلہ بھارت نویں اور سری لنکا کے ساتھ مقابلہ دسویں نمبر پر رہا۔

گوگل پر زیادہ تلاش کیے جانے والے افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر نیمل خاور رہیں، شاید اس کی وجہ ان کا حمزہ علی عباسی کا رشتہ بنا۔ اس فہرست میں اداکار وحید مراد دوسرے اور کرکٹر بابر زمان تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

بھارت میں سرچ ٹرینڈ کیا رہے؟
کرکٹ کا کھیل بھارت میں بھی سرفہرست رہا اور 'کرکٹ ورلڈ کپ‘ سب سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا گیا۔

یہ برس عام انتخابات کا سال بھی تھا اس لیے 'لوک سبھا الیکشن‘ مجموعی گوگل سرچ میں دوسرے نمبر پر رہا۔ How to سے شروع ہونے والی اصطلاحات میں بھی 'ووٹ کیسے ڈالا جاتا‘ ہے، سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اصطلاح رہی۔ خبروں میں بھی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سب سے زیادہ تلاش کیے گئے۔

بھارتی خلائی مشن 'چندریان دوئم‘ مجموعی سرچ میں تیسرے نمبر پر رہا۔
 

image


بھارتی پائلٹ ابھینندن وردھمان سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت رہیں۔ بھارتی پائلٹ پاکستان میں سرچ کی جانے شخصیت میں نویں نمبر پر تھا۔ لتا منگیشکر دوسرے اور یوراج سنگھ تیسرے نمبر پر رہے۔

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کا فیصلہ گوگل سرچ ٹرینڈز میں بھی دکھائی دیا اور بھارتی صارفین نے 'وٹ از‘ کی کیٹیگری میں 'آرٹیکل 307 کیا ہے‘ سب سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا۔ بھارتی آئین کا یہ آرٹیکل مجموعی سرچ میں چھٹے نمبر پر رہا۔

عالمی سطح پر رجحان
'انڈیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ‘ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ مرتبہ گوگل پر سرچ کیا گیا۔

اس برس بیس برس کی عمر میں انتقال کر جانے والے امریکی اداکار کیمرون بویس گوگل تلاش کے عالمی رجحان میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
 


Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE: