سردیوں میں گاجر کا حلوہ کھانے کے 5 فوائد

اجر کا حلوہ سردیوں کی ایک سوغات ہے

گاجر کا حلوہ سردیوں کی ایک سوغات ہے، جو ہر موسم سرما میں بڑے اہتمام کے ساتھ گھروں میں بنایا جاتا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کے حلوے میں استعمال کیے جانے والے تمام اجزاءغذائیت سے بھرپور اور بے شمار طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔گاجر اس حلوے کا بنیادی جزو ہے اوریہ وٹامن اے، وٹامن سی ، وٹامن کے اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ وٹامن اے نظر کو تیز کرتا ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرکے کئی طرح کی انفیکشنز سے بچاتا ہے۔ یہی ایک ایسا فائدہ ہے کہ ہر شخص کو سردیوں میں گاجر کا حلوہ کھانا چاہیے۔+

دوسرے نمبر پر حلوے میں دودھ استعمال کیا جاتا ہے جس میں کیلشیم اور پروٹین حاصل ہوتے ہیں۔ کاجو اور کشمش سمیت دیگر خشک میوہ جات بھی پروٹین سے بھرپور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتے ہیں۔ حلوے میں استعمال ہونے والا گھی بھی جسم کو درکار صحت مندانہ چکنائی کا بہترین ذریعہ بنتا ہے اور آدمی کو سردیوں کے ساتھ آنے والی جسمانی تکالیف اور درد وغیرہ سے نجات دلاتا ہے۔سردیوں میں ہم سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں سے بچنے کے لیے سن سکرین کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم گاجر میں بیٹا کیروٹین نامی عنصر پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو ان خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے۔ چنانچہ گاجر کا حلوہ سردیوں میں ایک بہترین غذا ہے جو صحت مندی کے ساتھ آدمی کو کئی طرح کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

M Usman
About the Author: M Usman Read More Articles by M Usman: 18 Articles with 46854 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.