خواتین کے ایسے پیشے جن سے وہ گھر بیٹھے ہزاروں روپے کما سکتی ہیں


خواتین جو ہمارے ملک کی آبادی کا اکیاون فی صد حصہ ہیں اور آج کل ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ نظر آتی ہیں- مگر اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں ہے کہ خواتین کے اوپر سب سے پہلی اور اول ذمہ داری ان کے بچوں کی تربیت کی ہوتی ہے جس کے لیے ان کا گھر میں رہنا بہت ضروری ہوتا ہے- موجودہ حالات میں جبکہ مہنگائی کے سبب صرف ایک فرد کی کمائی سے گھر چلانا انتہائی دشوار ہوتا جا رہا ہے وہاں یہی خواتین گھر بیٹھے بھی اپنے ہنر کو استعمال کرتے ہوئے معاشی معاملات میں اپنے شریک سفر کا ساتھ دے کر نوکری سے زیادہ پیسے کما سکتی ہیں- ایسے کچھ کاموں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے-

1: آن لائن کپڑوں کی خرید و فروخت
جیسے کہ اب بہت ساری چیزوں کی خریداری آن لائن کرنے کا رواج زور پکڑتا جا رہا ہے- اس صورت میں جو خواتین انٹرنیٹ کا استعمال جانتی ہیں وہ خواتین کے مختلف برانڈ کے ملبوسات کا آرڈر آن لائن لے کر اپنے تعلقات کی بنیاد پر اچھی خاصی کمائی کر سکتی ہیں- اس کے لیے انہیں بہت بڑے سرمائے کی ضرورت نہیں پڑتی اور صرف ایک موبائل فون کے ذریعے بھی وہ یہ کاروبار شروع کر سکتی ہیں- اور آن لائن آرڈر لے کر ان آرڈر کی ترسیل کے ذریعے ایک اچھا کاروبار شروع کر سکتی ہیں-

image


2: بیوٹی پارلر کے ذریعے
سجنا سنوارنا ہر عورت کا بنیادی حق اور شوق ہوتا ہے- اس کے لیے بیوٹی پارلر کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا- اس لیے بیوٹیشن کا کورس کرنے کے بعد گھر بیٹھے بھی یہ کام شروع کیا جا سکتا ہے- اس کام کے لیے صرف ایک ہی بار بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے اور بیوٹی پارلر کی کرسی آئینہ وغیرہ اور دوسرا سامان چاہیے ہوتا ہے- اس کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کام کے ذریعے کمائی کی جا سکتی ہے-

image


3: کپڑوں کی سلائی کر کے
کپڑوں کی سلائی بھی ایک ایسا ہنر ہے جو بہت فائدہ مند ہوتا ہے اس کے لیے سلائی مشین ایک ہی بار خریدنی پڑتی ہے- اس کے بعد اس کام کو سیکھ کر وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مہارت بھی حاصل کی جا سکتی ہے اور اپنے اردگرد کے لوگوں کے کپڑے سی کر اچھی خاصی آمدنی کی جا سکتی ہے- سلائی کے ساتھ ساتھ جو خواتین کڑھائی کرنا جانتی ہیں وہ مختلف جوڑوں پر خوبصورت کڑھائی کے ذریعے بھی بڑی رقم حاصل کر سکتی ہیں-

image


4: فروزن آئٹم کی تیاری سے
عام طور پر بہت ساری خواتین جو کہ گھر سے باہر جا کر کام کرتی ہیں ان کے لیے روزانہ کھانا بنانا ایک مشکل کام ہوتا ہے- اس لیے وہ ایسی چیزوں کو ترجیح دیتی ہیں جن کو فریزر سے نکال کر کھانے کے لیے پیش کر سکیں۔ لہٰذا ایسی اشیا کو تیار کر کے ان کی فروخت سے بھی آمدنی کا ذریعہ پیدا کیا جا سکتا ہے جن میں شامی کباب سموسے چپلی کباب وغیرہ شامل ہیں- اس کے علاوہ مختلف دفاتر میں بھی لنچ ٹائم میں کھانے کی اشیاﺀ پکا کر ان کی ترسیل کے ذریعے بھی کمائی کی جا سکتی ہے-

image


5: ٹیوشن پڑھا کر
اج کل کے دور میں جب کہ پڑھائی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے- اسکول کے ساتھ ساتھ بچوں کو ہوم ورک کروانا بھی والدین کے لیے ایک بڑا مرحلہ ہوتا ہے جس سے عہدا براﺀ ہونے کے لیے بہت سارے والدین ٹیوٹر کا سہارا لیتے ہیں- اس طرح بھی خواتین اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کے بچوں کو پڑھا کر ان کا ہوم ورک کروا کر ماہانہ فیس کے ذریعے اچھی کمائی کر سکتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: