ہر موسم اپنے ساتھ کوئی نا کوئی تحفہ لے کر آتا ہے۔۔۔اور سردیاں تو ان
تحائف سے مالا مال ہوتی ہیں۔۔۔کینو، مونگ پھلیاں، دیگر خشک میوہ جات، مچھلی،
سوپ ، کافی اور کشمیری چائے۔۔۔
چائے پینے والے تو ہر موسم کو چائے کا ہی موسم مانتے ہیں لیکن کشمیری چائے
کو صرف سردیوں میں پینے کا مزہ ہے اور اس کے فوائد پھر پورا سال باقی رہتے
ہیں۔۔۔
اسے بنانے کا طریقہ بالکل بھی مشکل نہیں۔۔۔ایک کپ کشمیری چائے بنانے کے لئے
تقریباً دو کپ پانی کو کھولائیں۔۔۔اس میں دار چینی، بادیان کے پھول اور سبز
الائچی دالیں۔۔۔اور ساتھ ہی گرین ٹی کے پتہ ایک چمچہ شامل کردیں۔۔۔اب اچھی
طرح پکانے کے بعد اس میں آدھا چمچہ بیکنگ سوڈا شامل کریں اور خوب
پکائیں۔۔۔اس کا رنگ سرخ ہوجائے گا کیونکہ بیکنگ سوڈا گرین ٹی میں تیز آنچ
پر ملنے کی وجہ سے اپنا رنگ بدل لیتا ہے۔۔۔اب اس مکسچر کو آدھا کپ رہ جانے
تک پکائیں اور چھان لیں۔۔۔ایک کپ دودھ ابالیں اور اس میں یہ مکسچر اور چینی
ڈال کر پکائیں۔۔۔اب بادام اور پستے شامل کریں اور لطف اندوز ہوں۔۔۔
|