یورک ایسڈ کیوں ہوتا ہے؟

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان میں بہت سی پچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہیں جس وجہ سے انسان مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔آج کل یورک ایسڈ کی بیماری انسان کو گھیرے میں لے رہی ہے۔یورک ایسڈ کا اپنی سطح سے بڑھ جانا بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔اس کی وجہ سے انسان جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں مبتلا رہتا ہے۔

یورک ایسڈ کیا ہے؟

یورک ایسڈ کے بڑھنے کی کیا وجوہات ہیں؟

اس کا علاج کیا ہے؟

آج ہم اس کے بارے میں جانیں گے۔
 

image


یورک ایسڈ کیا ہے؟
ہمارے جسم میں موجود پیورائن جب ٹوٹتا ہے تو یورک ایسڈ بنتا ہے۔پیورائن ہر انسان میں موجود ہوتا ہے اس کے ٹوٹنے کی صورت میں یورک ایسڈ پیدا ہوتا ہے۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گردوں کے ذریعے جسم سے یورک ایسڈ کا اخراج ہوجاتا ہے لیکن جب یہ سطح سے بڑھ جاتا ہے تو کرسٹل کی صورت میں ہمارے جوڑوں میں جم جاتا ہے۔یہ خاص کر پاؤں کے انگھوٹھے میں جم جاتا ہےاور پاؤں سوجھ جاتے ہیں۔جسے ہائپر یورک ایسڈ کہا جاتا ہے۔

یورک ایسڈ بڑھنے کی وجوہات
یورک ایسڈ کی بڑھنے کی وجوہات میں ہماری غذا بھی شامل ہے کہ ہم کیسی غذا استعمال کر رہے ہیں۔یعنی ہم جو غذا لے رہے ہیں اگر اس میں پیورائن کی مقدار زیادہ ہے جیسے گوشت میں کلیجی،گردے،دل وغیرہ۔اس کے علاوہ سوفٹ ڈرنکس میں الکوحل کی مقدار پائی جاتی ہے۔اس وجہ سے جسم میں پیورائن بڑھ جاتا ہے اور میٹابولزم ہائی ہوجاتا ہے جس وجہ سے یورک ایسڈ پیدا ہوتا ہے۔دوسری وجہ یہ کہ جن کے گردے ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتے ان میں یہ بیماری ہوتی ہے۔جب جسم میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے تو یورک ایسڈ بھی بڑھ جاتا ہے۔یہ بیماری 20 سال کی عمر میں بھی ہوسکتی ہے۔
 

image


یورک ایسڈ کا علاج
یورک ایسڈ کی سطح کے بارے میں جاننے کے لیے خون کا نمونہ لیا جاتا ہے۔یورک ایسڈ کا اخراج عورتوں میں مردوں کی نسبت دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔یورک ایسڈ کو دوائیوں اور خوراک کے ذریعے ختم کیا جاتا ہے۔ ہمیں یورک ایسڈ کو ختم کرنے لے لئے کن چیزوں کا استعمال اور کن چیزوں سے بچنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال
گائے کے گوشت سے پرہیز
سمندری مچھلی سے پرہیز
الکوحل والے مشروبات سے پرہیز
خمیر اور پیک فوڈ سے بچنا چاہیے
جنک فوڈ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے
 

image


یورک ایسڈ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جیسے بلڈ پریشر،ذیابیطس، ،دل کی بیماری،جوڑوں کی بیماری وغیرہ۔اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنا چیک اپ کروایا جائے تاکہ خطرناک صورتحال سے بچا جاسکے۔

آپ مرہم ویب سائٹ کے ذریعے سے ایک فون کال کی مدد سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اور وڈیو کنسلٹیشن کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 
بشکریہ: marham.pk

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: