ڈیجیٹل اکانومی کیا ہے اور آپ کا موبائل فون کیسے سب سے بڑا ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے؟

image


پاکستان میں چالیس فی صد لوگ اکانومی کے حوالے سے صرف 125 روپے روز کماتے ہیں- ایسے لوگ ملک کی معیشت کو بہت زیادہ بہتر بنا سکتے ہیں- یہ لوگ اگر ڈيجیٹل اکانومی کو اپنا لیں تو اس سے نہ صرف ان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ یہ ملک کی معیشت بھی بہتر بنا سکتے ہیں-
آج جبکہ ملک ڈیجیٹل ہونے کی طرف جا رہا ہے اور اب سرکاری سطح پر تمام ریکارڈ کاغذ کے بجائے ڈیجیٹل ہونے کی طرف جا رہے ہیں تو اس سے فائدہ اٹھنے کے لیے عوام کو خود بھی ان تمام ایپلی کیشنز کا سمجھنا اور اس کو اپنانا بھی ضروری ہے- آج ہم آپ کو ایسی ہی ایپلی کیشنز کے بارے میں بتائيں گے جن کے استعمال سے ہم نہ صرف اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ اس سے اپنی زندگیوں میں آسانی پیدا کر سکتے ہیں-

1: بل جمع کروانے والی ایپلی کیشنز
ماضی میں جبکہ بل جمع کروانے کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا انسان اس سبب اپنا قیمتی وقت خرچ کرتا تھا- اب مختلف بنکوں نے اپنی ایپلی کیشنز لانچ کر دی ہیں جن کو ہم اپنے موبائل فون میں انسٹال کر کے انتہائی آسانی سے نہ صرف اپنے بل جمع کروا سکتے ہیں بلکہ بہت سارے دیگر اخراجات کی ادائیگی بھی ان کے ذریعے کر سکتے ہیں- اس سے ایک جانب تو ہمیں چوری چکاری کے خدشے سے نجات ملتی ہے بلکہ اس سے قیمتی وقت کی بھی بچت ہوتی ہے-

image


2: گھر بیٹھے سواری کی ایپلی کیشنز
مارکیٹ میں اس وقت اس حوالے سے بہت ساری ایسی ایپلی کیشنز موجود ہیں جن کے ذریعے ہم گھر بیٹھے نہ صرف گاڑی منگوا سکتے ہیں بلکہ اب تو ایسی بھی ایپلی کیشنز اگئی ہیں جن کے ذریعے انتہائی سستے کراۓ پر ہم بس میں بھی اپنی من چاہی جگہ تک جا سکتے ہیں- اس کے علاوہ اب حکومت نے ریلوے اور پی آئی اے کو بھی ڈیجیپلائز کر دیا ہے- اور ان کی ایپلی کیشنز بھی مارکیٹ میں آچکی ہیں جن کے ذریعے ہم نہ صرف بکنگ کروا سکتے ہیں بلکہ اپنی ٹرین کو ٹریک کر کے اس کے مطابق اسٹیشن جا کر قیمتی وقت بچا سکتے ہیں-

image


3: گھر بیٹھے کھانا منگانے کی ایپلی کیشنز
اب مارکیٹ میں ایسی ایپلی کیشنز بھی آگئی ہیں جن کو انسٹال کر کے ہم اپنی مرضی کا کھانا گھر بیٹھے آرڈر کر سکتے ہیں اور ان کی نت نئی آفرز کے سبب مختلف قسم کی بچت حاصل کر سکتے ہیں-

image


4: ایزی پیسہ کی ایپلی کیشنز
ایزی پیسہ کی ایپلی کیشنز کے ذریعے ہم لوگ نہ صرف ملک میں کہیں بھی پیسے بھجوا سکتے ہیں بلکہ اس کی مختلف لون کی اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر اپنے کاروبار کو ترقی دے سکتے ہیں اور ترقی کے سفر پر گامزن ہو سکتے ہیں-

image


5: شناختی کارڈ کی تصدیق کی ایپلی کیشن
ملک میں شناختی کارڈ کا حصول ماضی میں انتہائی دشوار مرحلہ رہا ہے- مگر اب اس کی ایپلی کیشن بھی متعارف کروا دی گئی ہے جس کے ذریعے ہم نہ صرف نئے شناختی کارڈ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں بلکہ اس کے آؤٹ آف ڈیٹ ہونے کی صورت میں اس کی دوبارہ سے تجدید بھی کروا سکتے ہیں- اور لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے جان چھڑا سکتے ہیں-

image
 
YOU MAY ALSO LIKE: