سورج گرہن سے جڑی ایسی توہمات جن پر لوگ آنکھ بند کر کے یقین کرتے ہیں

image


اب جبکہ سال 2019 اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے اور اس کے ختم ہونے میں صرف چند دن ہی رہ گئے ہیں- ماہرین فلکیات اور ماہرین موسمیات نے اس سال کے آخری سورج گرہن کی خبر ساری دنیا کو سنا دی ہے جو کہ 26 دسمبر 2019 کو ہوگا- اس سورج گرہن کی اہمیت پاکستان والوں کے لیے اس لیے بھی زیادہ ہے کہ اس بار یہ سورج گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا-

سورج گرہن کیوں ہوتا ہے
سورج گرہن سائنسی ماہرین کے مطابق سورج اور زمین کے درمیان چاند کے آنے کے سبب ہوتا ہے- اس وجہ سے چاند کا سایہ زمین کے جس حصے پر پڑتا ہے وہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی اور وہاں تاریکی ہو جاتی ہے- جبکہ اس حوالے سے ماہرین فلکیات اور ماہرین نجوم کے مطابق سورج گرہن نحوست کی علامت ہے اور اس کا اثر جس جس علاقے میں بھی پڑتا ہے اس علاقے میں تباہی و بربادی ہوتی ہے- جبکہ مذہبی حلقوں کے مطابق سورج گرہن اللہ کی نشانیوں میں سے ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی نحوست نہیں ہوتی ہے- تاہم یہ بات سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت سے بھی ثابت ہے کہ گرہن کی حالت میں وہ اللہ کی بارگاہ میں سر بسجود ہو جاتے تھے اور اللہ کے غضب اور جلال سے پناہ مانگتے تھے اور استغفار کرتے تھے-

سورج گرہن اور اس سے جڑی توہمات
دنیا کے مختلف ممالک میں گرہن کے حوالے سے مختلف توہمات موجود ہیں- آج ہم آپ کو اس حوالے سے کچھ بتائيں گے-
 

image


سورج کو بلاؤں نے نگل لیا
پڑوسی ملک چین میں لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ سورج کے گرہن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ شیطانی طاقتوں نے سورج پر قبضہ جما لیا ہے اور اب سورج ان کی قید میں چلا گیا ہے اور یہ وقت دنیا میں شیطانی قوتوں کی طاقت کا وقت ہوتا ہے-

حاملہ عورت اور سورج گرہن
دنیا بھر میں سورج گرہن کے حوالے سے سب سے زیادہ توہمات حاملہ عورت کے حوالے سے ہی وابستہ ہیں- لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ حاملہ عورت کو سورج گرہن کے اوفات میں آگ کے سامنے نہیں جانا چاہیے اور نہ ہی اس دوران اس کو سلائی کڑھائی کا کوئی کام کرنا چاہیے کیوں کہ یہ چیزیں براہ راست بچے کی آنکھیں متاثر کر سکتی ہیں-
 

image


سورج گرہن منحوسیت کا سبب ہوتا ہے
کچھ اقوام کا یہ بھی ماننا ہے کہ سورج گرہن جس ملک میں بھی نظر آئے گا اس کے اثرات اس ملک کے سیاسی اور معاشی حالات پر ہوں گے- اور اس کی منحوسیت کے سبب یا تو کوئی بہت بڑی آفت اس ملک پر آئے گی یا پھر کسی بڑی شخصیت کا موت کا باعث ہو گی-

سورج گرہن اور احتیاطیں
سورج گرہن کو براہ راست دیکھنے میں احتیاط برتنی چاہیے- اس کو دیکھنے کے لیے خاص قسم کے چشمے کا استعمال کرنا چاہیے- اور سورج گرہن کو کسی بھی صورت میں دوربین سے نہیں دیکنا چاہیے کیوں کہ اس وقت سورج سے نکلنے والی شعاعیں بینائی کو ختم کرنے کا بھی باعث بن سکتی ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: