پرویز مشرف کے لئے جو فیصلہ عدالت نے کیا اس کے دیکھنے کے
بعد قانون اندھا ہوتا ہے پر یقین آنے لگا اب تو یوں لگتا ہے کہ یہ بات کہی
ہی اس ملک کے لئے گئی تھی یہاں مزہرحسین کو موت کے دو سال بعد انصاف ملتا
ہے کتنے لوگ انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ نہیں کٹھکٹاتے کے ان کے پاس اتنے
پیسے نہیں ہوتے کے انہیں انصاف مل سکے نواز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زمہ
دار ملک کا پیسہ لوٹنے والے اپنے خاندان کے لئے جائیدادیں بنانے والے لوگ
آزاد گھوم رہے ہیں انہیں انسانیت کے لئے علاج کے لئے باہر بھیج دیا جاتا ہے
ظاہر ہے انسانیت صرف ان لوگوں کے لئے ہی تو رہ گئی ہے جنہوں نے انسانوں کا
خون پیا اور انہیں کے ٹیکس کے پیسوں سے محل بنائے یہاں عدالتیں کہاں تھی
آئین توڑا گیا فوج کو نہیں آنا تھا لیکن کیا پرویز مشرف ملک کے لئے جنگیں
لڑنے والا جرنیل غدار ہو گیا ان سیاستدانوں کی غداری کو کوئی کیوں نہیں
دیکھتا جن کی نریندر مودی سے دوستیاں ہیں جو باہر ملک میں جاکر پاکستان کے
بارے میں غلط پروپیگنڈہ کرتے ہیں بلکہ انکی دیدہ دلیری تو یہاں تک ہے کہ
پاکستان میں موجود ہوتے ہوئے بھی یہاں کے اداروں کے بارے وہ تمام باتیں کہہ
جاتے ہے جنہیں سننے کی عادت عدلیہ سمیت کچھ اور اداروں کو بھی ہے کچھ عرصہ
پہلے کی ہی تو باتیں ہیں کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ لوہے کے چنے ہیں
ابھی کچھ عرصہ پہلے کی ہی تو بات ہے کہ کچھ لوگ عدلیہ کہ فیصلوں کو کسی
تھڑڈ امپائر کے فیصلے کہاں کرتے تھے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس جس میں بےگناہ
لوگوں کا خون بہا تھا میرا یہ سوال ہے جب کسی ادارے حکومت نہ کیوں ان
بےگناہ لوگوں کی موت کے ذمہ داروں کو اس طرح 3 دن موت کے بعد بھی لٹکانے کی
سزا دینے کا خیال کیوں نہیں آیا اگر جب ان ذمہ داروں کو اسی طرح لٹکایا
جاتا تو شاید آج ایسے سوالات عدلیہ سے نہ ہوتے کہ اگر مشرف کے لئے ایسا
فیصلہ آ سکتا ہے تو سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ذمہ داروں کے لئے ایسا فیصلہ
کیوں نہیں آتا کیوں یہ فیصلہ ان کہ لئے نہیں کیا جاتا جو درندہ ہمارے
معاشرے میں پھر رہیں ہیں اور چھوٹی معصوم بچیوں کا ریپ کرتے ہیں قتل کرتے
ہیں ان کو کیوں ایسی سزائیں نہیں دی گئی اب وہ تمام لوگ جو پرویز مشرف کیس
کے فیصلے کے حق میں ہیں وہ ان لوگوں کے لیے یہ فیصلہ نہیں چاہیں گے انہیں
اس وقت انسانیت یاد آجائیگی ان درندوں کے لیے بھی قانون یاد آجائیگا کہ
قانون کہ مطابق یہ فیصلہ ہو ہی نہیں سکتا عدالت ایسا فیصلہ نہیں کرسکتی تو
پرویز مشرف کے لئے عدالتی فیصلے میں موت کی سزا سہی ہے یا غلط یہ اگر انصاف
ہے تو ایسا انصاف پھر سب کے ساتھ ہو سانحہ ماڈل ٹاؤن سے لے کر ریپ کرنے
والے درندوں کا بھی اور اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو وہ انصاف نہیں جو سب کے
لیے برابر نہ ہو کیونکہ اگر آپ کے نزدیک پرویز مشرف غدار ہے تو وہ تو ابھی
اس ملک میں بھی نہیں لیکن کتنے ایسے غدار ضرور ہیں جو ابھی اس ملک میں
موجود ہیں اور اس انصاف کے مستحق ہیں۔۔۔
|