|
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے کلینک کو پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی لے
جانے کا فیصلہ کرلیا۔۔ان کے ساتھ ان کے بیٹے شافع واحدی بھی ہوں گے جو SL
Basics کے نام سے ہربل پروڈکٹس کا کام کر رہے ہیں۔۔۔انہوں نے اپنے اس سفر
کا آغاز حیدرآباد سے کرنے کا سوچا ہے اور اس سال کا اختتام وہ ایک نئے آغاز
سے کرنا چاہتی ہیں۔۔۔
شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ ان کے فینز کی ایک بہت بڑی تعداد حیدرآباد میں
موجود ہے جو انہیں اکثر اوقات اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں اور وہ انہیں
اپنا ٹریٹمنٹ باکس بھی بھیجتی ہیں ۔۔۔لیکن خواتین میں سردیوں کی آمد کے
ساتھ ہی بڑھتے ہوئے مسائل نے بالآخر انہیں مجبور کر ہی دیا کہ وہ اپنا پورا
کلینک لے کر وہاں نا صرف پہنچیں بلکہ وہاں کی عوام کو فائدہ بھی پہنچائیں۔۔۔
اس سلسلے میں اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے بھی سندھی میں حیدرآباد
والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جلد، بالوں اور داغ دھبوں کے علاج
کے لئے جلدی جلدی رابطہ کریں اور شائستہ لودھی سے اس کا علاج کروائیں۔۔۔
|
|
گلوگارہ حمیرا چنا نے بھی حال ہی میں ڈاکٹر شائستہ سے ٹریٹمنٹ لینے کے بعد
ان کی تعریف میں ویڈیو ریکارڈ کروائی اور یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت
Aeshthetic world میں شائستہ کا نام کافی اوپر جارہا ہے
حیدرآباد میں اس خبر کو سننے کے بعد ایک بڑی تعداد میں بکنگ کا سلسلہ شروع
ہوگیا ۔۔۔یہ کلینک انڈس ہوٹل میں لگائی جائے گی اور یہاں شائستہ کے بڑے
بیٹے شافع واحدی بھی موجود ہوں گے اپنی پروڈکٹس کے ساتھ۔۔۔
مارننگ شو کے بعد ڈاکٹر شائستہ لودھی کی زندگی میں آنے والی اس بڑی تبدیلی
کو اکثر لوگ قبول بھی نہیں کرپاتے لیکن سچ تو یہ ہے کہ انڈسٹری کے خود کئی
بڑے بڑے نام ان کے کلینک سے رنگت صاف کروانے، چہرے پر چمک لانے اور وزن
گرانے کے علاوہ کئی طرح کے علاج سے مستفید ہوچکے ہیں ۔۔۔
|
|
شائستہ لودھی نے اپنے بیٹے کو اس میدان میں شامل کرنے کے لئے پاکستان میں
ہی رہنے پر آمادہ کیا ۔۔۔یاد رہے کہ شافع واحدی بیرون ملک زیر تعلیم تھے
لیکن والدہ کا ساتھ دینے اور ان کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کے لئے اپنے ملک
میں واپس آچکے ہیں۔۔۔
|