وسیم اکرم کا اپنی بیٹی سے محبت کا بار بار والہانہ اظہار۔۔۔بیٹی کی سالگرہ پر کہہ دی اپنے دل کی بات۔۔۔

image


وسیم اکرم کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ان کی محبت اور شہرت میں آج بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔۔۔لیکن یہ کرکٹ کی دنیا کا عظیم ستارہ جب اپنی بیٹی آئلہ اکرم کے ساتھ ہوتا ہے تو پھر اسے دنیا کی ہر خوشی چھوٹی اور اپنی بیٹی کے ساتھ گزارا ہوا ایک لمحہ بھی سب سے قیمتی لگتا ہے۔۔۔

ستائیس دسمبر کو آئلہ اکرم ہوئیں پانچ سال کی اور پاپا وسیم اکرم نے اپنی خوشی کو انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اپنے دل کی بات کہہ کر ظاہر کیا۔۔۔انہوں نے اپنی بیٹی کی ایک بہت پیاری تصویر کے ساتھ لکھا۔۔۔

’’سالگرہ مبارک میری پیاری شہزادی کو ۔۔۔جو میری زندگی کی روشنی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں تمہارا ڈیڈی ہوں۔۔۔اور میں چاہتا ہوں کہ تمہیں خوشیوں سے بھری دنیا ملے۔۔۔شکریہ میری زندگی میں آنے کے لئے‘‘

ساتھ ہی اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی بیوی شنیرا اکرم کو بھی شکریہ کہا۔۔۔
 

image


دوسری طرف شنیرا اکرام نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی اپنی بیٹی اور وسیم اکرم کے ساتھ اور اس میں اپنی بیٹی کو مخاطب کرکے کہا تم اپنے ننھیال کی پہلی بچی ہو ، جو تمہیں شدت سے چاہتے ہیں۔۔۔تمہارے انکل، آنٹی، تمہاری چھوٹی سی کزن فنی جو تمہاری ایک ایک حرکت کو آئیڈیا لائز کرتی ہے۔۔۔اور ساتھ ہی اکرم کلین میں بھی تم ایک نیا اضافہ تھیں ۔۔۔میں بتا نہیں سکتی کہ تمہاری پیدائش کیسے اب تک جو پاکستان ، کینیڈا اور انگلینڈ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا سے تمہارے لئے پیار ملا ہے۔۔۔

ساتھ ہی انہوں نے اس پوسٹ میں اپنی بیٹی کو ہمیشہ محبتوں میں گھرے رہنے کی دعا بھی دی۔۔۔شنیرا کے اس پوسٹ سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر کس قدر حساس اور جذباتی ہیں۔۔۔

وسیم اکرم کے پہلے سے دو بیٹے بھی ہیں تیمور اور اکبر۔۔۔اور یہ دونوں بھائی بھی اپنی ننھی سی بہن پر جان چھڑکتے ہیں-

آئلہ اکرم کی پہلی سالگرہ معین خان اسٹیڈیم میں منائی گئی تھی ۔۔۔جہاں بچی خود تو موجود نہیں تھی لیکن وسیم اکرم اور ان کی بیگم کے ہمراہ معین خان، معمر رانا اور دیگر موجود تھے۔۔۔یہ سالگرہ چار سو یتیم بچوں کے ساتھ ان کو تحائف دے کر، ان کے ساتھ گیمز کھیل کر اور فیس پینٹنگ کر کے منائی گئی۔۔۔
 

image


یہ چار سو بچے کراچی کے تین یتیم خانوں سے بلوائے گئے تھے جن میں انجمن حیات الاسلام، شیڈ فاؤنڈیشن اور صارم برنی ٹرسٹ شامل تھے۔۔۔اور ساتھ ہی وسیم اکرم نے یہ دعویٰ کیا کہ ہم اس سفر کو ہمیشہ قائم رکھیں گے ۔۔۔۔

وسیم اکرم اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر لگا کر اس محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور شنیرا ان دونوں کی محبت سے خوش ہوتی ہیں

YOU MAY ALSO LIKE: