میرا تعلق چترال سے تھا اور میرے میاں کراچی کے۔۔۔ڈاکٹر بلقیس شیخ نے کبھی ہار نہیں مانی

image


سرخ و سفید رنگت، خوبصورت نین نقش اور بلا کی پر اعتمادی۔۔۔۔یہ کوئی اور نہیں بلکہ آلٹر نیٹو میڈیسن کی ماہر اور خواتین میں بے حد مقبول ہربلسٹ ڈاکٹربلقیس شیخ ہیں۔۔۔ہماری ویب نے ان سے ان کی زندگی اور کامیابیوں سے متعلق خصوصی بات چیت کی اور انہوں نے بتایا کہ میں پاکستان کے شہر چترال کے سو سوم لشٹ گاؤں سے تعلق رکھتی ہوں اور کراچی میں رہائش پذیر ہوں۔۔۔

میں بہت چھوٹی تھی جب سے مجھے پودوں اور جڑی بوٹیوں سے دلچسپی تھی۔۔۔میں کراچی میں ہی تھی جب میری زندگی میں طارق آئے۔۔۔دو بالکل الگ الگ دنیا کے لوگ لیکن شاید قسمت نے ہمیں ایک کرنا لکھا تھا۔۔۔ہماری محبت پر گھر والوں کی سند بھی لگ گئی اور سب کی رضامندی سے ہم ایک ہوئے۔۔۔

والدہ کے انتقال کے بعد ڈاکٹر پولیٹیکل سائنس میں بی اے کیا اور جب شادی ہوئی تو سسرال میں دونوں جیٹھانیاں ہومیو پیتھک کا کام کرتی تھیں۔۔۔ڈاکٹر بلقیس نے بھی آلٹرنیٹو میڈیسن میں ڈگری لی۔۔۔لیکن بدقسمتی سے ان کی ڈگری کو رجسٹریشن نا مل سکی جبکہ انہوں نے تین تھیسس مکمل کئے تھے اور بہت صحیح طریقے سے یہ ڈگری حاصل کی تھی۔۔۔مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور پھر ہومیو پیتھک کا چار سالہ ڈپلومہ کیا۔۔۔
 

image


جیسے ہی وہ اس امتحان سے نکلیں تو پتہ چلا کہ یہ قانون آگیا ہے کہ ہومیو پیتھک ہربل نہیں کرسکتا۔۔۔ایک بار پھر ڈاکٹر بلقیس نے خود کو پڑھائی کے لئے آمادہ کیا اور چار سال حکمت پڑھی۔۔۔وہ 2005 سے ہی پریکٹس ضرور کرتی رہیں اور اس دوران امتحانات دیتی رہیں۔۔دوران تعلیم ہی بچوں کی پیدائش ہوئی اور جوائنٹ فیملی کی وجہ سے انہیں کافی سہارا ملا۔۔۔

ڈاکٹر بلقیس نے ہماری ویب کو بتایا کہ اس سارے سفر میں ان کو سب سے زیادہ مشکلات اور منفی رویوں کا سامنا خواتین کی طرف سے دیکھنے کو ملا۔۔۔مردوں کی جانب سے انہیں ہمیشہ آگے ہی بڑھایا گیا۔۔۔خواہ لاہور کے حکیم سلیمان ہوں یا چترال کے استاد۔۔۔سب نے انہیں سکھایا بھی اور ان کی ہمت بھی بڑھائی۔۔۔

مارننگ شوز اور ٹی وی کے دیگر شوز سے ان کی شہرت میں اضافہ ضرور ہوا لیکن یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے خود کو اس فیلڈ میں اپنی نیک نیتی اور محنت سے کامیاب بنایا۔۔۔

حال ہی میں انہیں برطانیہ کے ایک ایوارڈ شو میں بہترین ہربلسٹ ایوارڈ (خاتون) سے نوازا گیا۔۔۔ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر ان کی ایک بہترین تحریر ’’درد سے نجات کے تیل ‘‘ پر شائع کی گئی۔۔۔

آج کل بڑھتی سردی میں ڈاکٹر بلقیس نے چھوٹے بچوں میں پیدا ہونے والے بخار اور کھانسی کے لئے کچھ مفید اور آسان ٹوٹکے بھی دیئے۔۔۔
 

image


بچوں کی کھانسی کو تھامنے کا ٹوٹکا
چھے ماہ کی عمر کے بچوں کو اگر کھانسی ہوجائے تو ملیٹھی کو چھیل کر باریک پیس لیں ۔۔۔چنے کی دال کے برابر گڑ لیں اور اس پر ملیٹھی کا پاؤڈر اور ہلدی چھڑک دیں اور یہ میٹھی گولی بچے کے منہ میں رکھ دیں تو اس کا سینہ صاف ہوجائے گا ۔۔۔اور اگر بچہ چوس نا سکے تو ایک چمچہ گرم پانی میں یہ اسی مقدار میں گھول کر ہلکا ٹھنڈا ہونے پر اسے پلا دیں۔۔۔

بچوں کا تیز بخار اتارنے کا ٹوٹکا
اسی موسم میں بچوں کو بار بار بخار ہوتا ہے ۔۔۔اس سلسلے میں خاکسیر ایک چوتھائی چمچہ آدھا کپ پانی میں ابال لیں۔۔۔جب ایک چمچہ رہ جائے پانی تو چھان کر ان میں چنے کے دال کے برابر گڑ ملائیں اور پلادیں۔۔۔ذرا سی دیر میں پسینہ آئے گا اور بچے کا بخار اتر جائے گا۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: