رسول ا للہ صلی اللہ علیہ و آ لہ و سلم کی بارگاہ میں ایک
شخص حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بھی اس وقت موجود تھے۔
بُدو نے عرض کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آ لہ و سلم نے ارشاد فرمایا
۱۔میں امیر (غنی)بننا چاہتا ہوں قناعت اختیار کروامیر بن جاؤ گے
۲۔میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں تقوی اختیار کرو عالم بن جاؤگے
۳۔میں عزت والا بننا چاہتا ہوں مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کر دو عزت
والے ہوجاؤ گے
۴۔میں اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں مخلوق کو نفع پہنچاؤ اچھے آدمی بن جاؤ گے
۵۔میں عادل بنناچاہتا ہوں جسے اپنے لئے اچھا سمجھتے ہو وہی دوسروں کیلئے
پسند کرو
۶۔میں طاقتور بنناچاہتا ہوں اللہ تعالیٰ پر توکل کرو
۷۔میں اللہ تعالیٰ کے دربار میں درجہ چاہتا ہوں کثرت سے ذکر کرو
۸۔میں رزق میں کُشادگی چاہتا ہوں ہمیشہ باوضو رہو
۹۔میں دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں حرام نہ کھاؤ
۱۰۔میں ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں اخلاق اچھے کر لو
۱۱۔میں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے گناہوں سے پاک ہو کے ملنا چاہتا ہوں
جنابت کے فوراََ بعد غسل کیا کرو
۱۲۔میں گناہوں میں کمی چاہتا ہوں کثرت سے استغفار کیا کرو
۱۳۔میں قیامت کے دن نور میں اُٹھنا چاہتا ہوں ظلم کرنا چھوڑ دو
۱۴۔میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائے اللہ تعالیٰ کے بندوں
پر رحم کرو
۱۵۔میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالی میری پردہ پوشی فرمائے لوگوں کی پردہ پوشی
کیا کرو
۱۶۔میں قیامت کے دن رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں زنا سے بچو
۱۷۔اللہ اور اس کے رسولﷺ کا محبوب بننا چاہتا ہوں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ
کا محبوب ہو اس کو اپنا لو
۱۸۔میں اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں فرائض کی ادائیگی کا
اہتمام کرو
۱۹۔میں احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ کی بندگی یوں کرو جیسے
وہ تمہیں دیکھ رہا ہے
۲۰۔میرا کونسا عمل گناہوں سے معافی دلائے گا آنسو،عاجزی اور بیماری
۲۱۔میرا کونسا عمل دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرے گا دنیا کی مصیبتوں پر صبر کرو
۲۲۔میرا کونسا عمل اللہ تعالیٰ کے غصے کو ٹھنڈا کرے گا چپکے چپکے صدقہ دو
اور صلہ رحمی کرو
۲۳۔سب سے بڑی برائی کیا ہے؟ بداخلاقی اور بخل
۲۴۔سب سے بڑی اچھائی کیا ہے؟ اچھے اخلاق،تواضع اور صبر
۲۵۔میں اللہ تعالیٰ کے غصے سے بچنا چاہتا ہوں لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو
|