اللہ کا کرم اور قدرت

اللہ کا کرم اور عطاء دیکھیے!
میں نے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالا، تھوڑی سی مشقت اور محنت کے بعد اللہ کرم کرتا رہا اور مجھے کامیابی ملتی رہی، بعض ایسے ٹاسک بھی تھے جن پر کامیابی تقریبا ناممکن تھی مگر اللہ کا کرم ہوا کہ کچھ ہی محنت کے بعد ٹاسک کمپلیٹ ہوگیا.
مگر اللہ کی قدرت اور بے نیازی دیکھیے؟
ایک کام ایسا بھی ہے جس کے لیے میں نے مسلسل پندرہ سال نہ صرف محنت اور جہد مسلسل اور دعائیں کی، بلکہ ممکن حد تک عملی ایکشن بھی کیا مگر زیرو فیصد کامیابی نہیں ملی، اس کام میں، میں جتنی محنت اور کوشش کرتا ہوں اتنا ہی اللہ کی قدرت، طاقت اور بے نیازی پر ایمان بڑھتا جاتا ہے.
آپ یقین جانیں!
میں اللہ کے کرم اور عطاء سے مایوس نہیں، لیکن اللہ کی قدرت کاملہ اور کلی بے نیازی پر یقین اور ایمان کھونا بھی نہیں چاہتا، اس لیے پندرہ سالہ جدوجہد، کوشش، دعا اور عملی ایکشن کے باوجود بھی زیرو فیصد کامیابی پر نہ صرف خوش ہوں بلکہ اپنی ایمان کو مضبوط ہوتا دیکھ کر شکر بھی ادا کرتا، صبر کا کنسپٹ بھی دماغ میں حاضر ہوتاہے، دفعتا لیس للانسان الا ما سعی کا مژدہ بھی دل کو معطر کررہا ہوتا ہے اور پھر ایک نئے عزم کیساتھ اپنی کوشش اور محنت جاری رکھتا ہوں اور نتیجہ اللہ کی قدرت اور بے نیازی پر چھوڑ دیتا. تو
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433880 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More