|
کہتے ہیں کہ خواتین میں چالیس سال کی عمر کے بعد ماں بننے کی صلاحیت کم
ہوجاتی ہے لیکن پاکستان اور بیرون ملک میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جو پہلی
بار ماں ہی چالیس سال کی عمر کے بعد بنیں-
فرح خان
بھارتی کوریوگرافر فرح خان پہلی بار اپنے ٹرپلیٹس کے ساتھ 43 برس کی عمر
میں حاملہ ہوئیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے شادی کے بعد دو سال تک کوشش کی
لیکن کوئی امید بر نہیں آتی تھی اور پھر ہم نے باقاعدہ آئی وی ایف کروایا
جس سے میں چند ماہ میں ہی حاملہ ہوئی اور میری گود تین بچوں سے بھر گئی-
|
|
وینیزا احمد
پاکستانی ماڈل وینیزا احمد کی پہلی بیٹی کی پیدائش چالیس سال کی عمر میں
ہوئی اور اس کے بعد ان کی ایک اور بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی۔۔۔اس وقت ان کی
عمر اڑتالیس سال ہے۔۔۔
|
|
ریما خان
فلمسٹار ریما خان کی شادی تقریباً چالیس برس کی عمر میں ہوئی اور ان کے
بیٹے کی پیدائش اس وقت ہوئی جب ان کی عمر 43 برس تھی۔۔۔ریما خان کی اس وقت
عمر 48 برس ہے اور وہ آج بھی ایک فٹ اور خوبصورت ماں کے طور پر دنیا کے
سامنے ہیں۔۔اس لئے یہ کہنا کہ چالیس سال کے بعد عورت ماں نہیں بن پاتی تو
یہ غلط ہے۔۔۔
|
|
شرمیلا فاروقی
پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی اور ان
کے گھر تین سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔۔۔جس وقت شرمیلا فاروقی کے بیٹے
کی پیدائش ہوئی وہ چالیس برس کی ہوچکی تھیں۔۔۔
|
|
جینٹ جیسکن
مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ جیکسن پچاس سال کی عمر میں جا کر ماں بنیں اور
بیٹا پیدا ہوا۔۔۔انہوں نے اپنی یہ خبر بچے کی پیدائش تک چھپائی اور پیدائش
کے وقت پتہ چلا کہ وہ ماں بن گئی ہیں۔۔۔
|
|