ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی ایک نفیس لکھاری۔۔۔تحریر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید

شام آگیی بنام ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی میں کیے گئے خیالات ۔

ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی ایک نفیس لکھاری
٭
پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
پروفیسر و صدر شعبہ: مطالعہ پاکستان، لیاقت میڈیکل و ڈینٹل کالج و دار لصحت ہاسپٹل
صدر ِ مجلس محترمہ ڈاکٹر تنویر انور خان صاحبہ، ہماری ویب کے ذمہ داران، خواتین و حضرات
السلام علیکم!
ہماری ویب رائیٹرز کلب نے پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب کے ساتھ شامِ آگہی کا احتمام کیاکی جو ایک خوش آئند بات ہے۔ مجھے اس تقریب میں گفتگو کا موقع بھی فراہم کیا جس کے لیے میں منتظمین کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔میری گفتگو کا عنوان ہے ”ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی ایک نفیس لکھاری“۔

محترم ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب ہماری ویب کے سینئر لکھاریوں میں ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیں۔ جو ہماری ویب کے لکھاریوں میں بھی ایک ممتاز حیثیت کے حامل اساتذہ میں شمار کیے جاتے ہیں۔ آپ کی باغ و بہار شخصیت ہم تمام ساتھیوں میں رشک کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ آج ہمارے معاشرے میں اس پائے کے لوگ روز بروز کم ہوتے جارہے ہیں۔

آپ شعبہ لائبریری سائنس کے منتخب شہسواروں میں سے ایک ہیں۔ پاکستان میں لائبریری سائنس کا کونسا فرد ہے جو آپ کی ہمہ جہت اور علمی کاوشوں کا معترف نہ ہو۔ آپ گزشتہ نصف صدی سے قوم کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔ ہماری ویب کے لکھاریوں میں بھی رئیس احمد صمدنی ایک منفرد نام ہیں۔ محترم ڈاکٹر صاحب کا دھیمہ اور شائستہ لہجہ ہر فرد کو مسرور کرتا ہے۔

ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب نے جامعہ سرگودھا کے شعبہ لائبریری وانفارمیشن سائنس میں ایسو سی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے نہایت نمایاں خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ آپ لاہور کی منہاج یونیورسٹی میں شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس کے بانی صدر رہے اور پروفیسر کی حیثیت سے طویل عرصہ تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بھی گزشتہ بیس سال سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈاکٹر صاحب کو 2013میں ”بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر“ کے اعزاز سے بھی نوازا۔

ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کی شخصیت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ آپ ایک صاحب نظر محقق و سوانح نگار و خاکہ نویس ہونے کے ساتھ ایک بہترین کالم نگار کی حیثیت سے بھی جانے مانے جاتے ہیں، دوسری جانب آپ نے کتابیات کے موضوع پر محققین کی آسانی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں ہیں۔ آپ نے پاکستان کی قومی کتابیات برائے سال 1947ء تا 1961ء مدیر اعلیٰ کی حیثیت سے مرتب کی جسے حکومت پاکستان نے شائع کیا۔

مختلف موضوعات پر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے قریباً 35کتب تحریر کیں۔ اس کے علاوہ آپ نے قریب قریب ایک ہار سے زیادہ مضامین، خاکے اور کالم تحریر کے جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے سرمایہ ہیں۔ آخر میں استاد محترم، معروف شاعر و ادیب پروفیسر سحر ؔ انصاری صاحب کا ڈاکٹر صاحب کا ایک جملہ کہ ”رئیس احمد صمدانی ایک ہمہ صفت موصوف ہیں“۔
پروفیسر ڈاکٹر احمد خورشید
پروفیسر و صدر شعبہ: مطالعہ پاکستان،
لیاقت میڈیکل و ڈینٹل کالج و دار لصحت ہاسپٹل
شبیر شبیر
 

Prof. Dr Rais Ahmed Samdani
About the Author: Prof. Dr Rais Ahmed Samdani Read More Articles by Prof. Dr Rais Ahmed Samdani: 865 Articles with 1437713 views Ph D from Hamdard University on Hakim Muhammad Said . First PhD on Hakim Muhammad Said. topic of thesis was “Role of Hakim Mohammad Said Shaheed in t.. View More