سچ تو یہ ہے (۱۷واں حصہ )


منظر۱۳۸
مولوی صاحب، سعیداحمداورکریم بخش نمازاداکرنے کے بعداسی جگہ دوبارہ بیٹھ جاتے ہیں۔
مولوی صاحب۔۔۔۔سعیداحمدسے۔۔۔۔عارف کیاکہتاہے
سعیداحمد۔۔۔۔اس کوہم جب بھی کہتے ہیں اپنے اچھے سے روزگارکاانتظام کرو تمہاری شادی بھی کرنی ہے وہ کہتاہے مسئلہ روزگارکانہیں یقین کاہے
کریم بخش۔۔۔۔ہم نے اسے باربارسمجھانے کی کوشش کی رشتہ داروں کوبھی بلایا عارف بھتیجا ایک ہی بات کرتاہے
مولوی صاحب۔۔۔تمہاری اس کے ساتھ جوبات ہوئی تفصیل سے بتاؤ
سعیداحمد۔۔۔۔میں نے اس سے کہاہم تمہاری شادی کرناچاہتے ہیں اس نے کہاکب میں نے کہاا س کافیصلہ توابھی نہیں ہوا شادی سے پہلے تجھے اپنے لیے اچھے سے روزگارکاانتظام کرناہوگا اس نے کہامیں روزانہ رکشہ چلاتاہوں روزگارتومیرے پاس ہے میں نے کہالوگ اس کوروزگارنہیں کہتے وقت گزارنے کاایک طریقہ کہتے ہیں رکشہ چلانے والے کوکون رشتہ دے گا عارف نے کہامسئلہ روزگارکانہیں یقین کاہے جب بھی اس سے روزگارکی بات کرتے ہیں ایک ہی جواب دیتاہے آپ کے پاس آئے ہیں آپ اسے سمجھائیں وہ ہماری بات پرعمل کرے
مولوی صاحب۔۔۔۔عارف ٹھیک کہتاہے
کریم بخش ۔۔۔۔عارف ٹھیک کہتاہے؟
مولوی صاحب۔۔۔۔واقعی مسئلہ روزگارکانہیں یقین کاہے
سعیداحمد۔۔۔۔ہم تواس لیے آپ کے پاس آئے تھے کہ آپ اسے سمجھائیں ایسی باتیں نہ کرے آپ تواس کی طرف داری کررہے ہیں۔
مولوی صاحب۔۔۔۔میں اس کی طرف داری نہیں کررہاہوں جوحقیقت ہے وہی بتارہاہوں
کریم بخش۔۔۔۔روزگارکانہیں یقین کامسئلہ کیسے ہے
مولوی صاحب۔۔۔۔کوئی ایساکام بتاؤ جس سے رشتہ دینے والے مطمئن ہوجائیں اوریہ نہ کہیں کہ یہ بھی کوئی کام ہے
سعیداحمد۔۔۔۔ہمیں ایساکوئی کام دکھائی نہیں دیتا
مولوی صاحب۔۔۔۔اچھایہ بتائیں عارف رکشہ چھوڑدے محنت مزدوری کرنے لگ جائے گدھاریڑھی لے لے گاؤں میں کریانہ کی دکان بنالے یااس طرح کاکوئی اورکام کرلے کیاآپ یقین سے کہہ سکتے ہیں آپ جہاں بھی رشتہ دے کرجائیں گے اس کام پراعتراض نہیں کیاجائے گا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
منظر۱۳۹
کریم بخش۔۔۔۔عبدالمجیدسے۔۔۔۔آپ بلاوجہ بچوں پرسختی نہ کیاکریں ان کے ساتھ نرمی اورپیارسے بات کیاکریں
عبدالمجید۔۔۔۔بچوں کی ماں بھی مجھے کہتی رہتی ہے بچوں پرسختی نہ کرو نرمی اورپیارسے بات کرو
کریم بخش۔۔۔۔آپ ایساکرکے تودیکھیں بچے آپ کے دیوانے ہوجائیں گے
عبدالمجید۔۔۔۔بچوں سے نرمی سے بات کی جائے تووہ بگڑجاتے ہیں ان کوذراسی بھی چھوٹ نہیں دینی چاہیے
کریم بخش۔۔۔۔بچے جب غلط کام کریں توان کوبتاؤ بیٹا یہ کام اچھانہیں ہے یہ کام دوبارہ نہ کرنا ان کویہ نرمی اورپیارسے بتاؤ اس کے بعدوہ کام کریں توبرائے نام سختی ظاہرکرو بچوں سے کہو اب اس نے یہ کام کیاتوتیرے ساتھ باتیں نہیں کروں گااس کے بعدبچے وہ کام نہ کریں گے
عبدالمجید۔۔۔اس کے بعدبھی بچے وہ غلط کام کریں تو
کریم بخش۔۔۔۔اس کے بعدبچے غلط کام کریں گے توبھول کرکریں گے بچوں کوپانچ سے چھ بارایک ہی کام سے نرمی اورپیارسے روکو کیوں کہ بچے بھول جاتے ہیں پھرسختی کامظاہرہ کرو
افضل چائے لے آتاہے
کریم بخش۔۔۔۔تم جاؤ ہم چائے پی لیں گے
افضل چلاجاتاہے
عبدالمجید۔۔۔۔کیاآپ ایساکرتے ہیں
کریم بخش۔۔۔۔۔میں ایساہی کرتاہوں تونے دیکھ بھی لیاہے میراایک بیٹاکریانہ کی دکان میں کام کرتاہے دوسرابیٹاسکول جاتاہے پانچ وقت کی نمازاداکرتاہے گھرکاضروری سامان دکان سے لے آتاہے گھرمیں سکول کاکام کرتاہے یہ اپنے کام خوش ہوکرکرتاہے اب بھی میں اس پرسختی کروں اسے کھیلنے سے روکوں یہ ٹھیک نہیں ہے
عبدالمجید۔۔۔۔مویشیوں کے لیے چارہ کون کاٹ کرلے آتاہے
کریم بخش۔۔۔۔وہ میں اوراس کی ماں کاٹ کرلے آتے ہیں
عبدالمجید۔۔۔۔اس کوکہاکرو
کریم بخش۔۔۔۔بچوں پراتنابوجھ نہیں ڈالناچاہیے جسے وہ اٹھانہ سکیں یہ چھٹی والے دن چارہ کاٹنے بھی ہمارے ساتھ جاتاہے اورکھیتوں میں بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتاہے
عبدالمجید۔۔۔اب آپ اپناوعدہ کب پوراکررہے ہیں
کریم بخش ۔۔۔۔۔ہفتہ کے دن آؤں گا
عبدالمجید۔۔۔۔مجھے اجازت دیں
کریم بخش۔۔۔۔ابھی نہیں کھاناکاکرجائیں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
منظر۱۴۰
کھیتوں میں کھادکی دوبوریاں پڑی ہوئی ہیں۔ عبدالمجیدایک بوری سے کھادایک تغاری میں ڈالتاہے۔
عبدالمجید۔۔۔۔احمدبخش سے۔۔۔۔میں یہ کھادکھیتوں میں ڈالتاہوں تودوسری تغاری میں ڈال کرمیرے پاس لے آ
احمدبخش۔۔۔۔ابو کھاد زہریلی ہوتی ہے ایسے نہ ڈالیں
عبدالمجید۔۔۔۔سالوں سے ایسے ہی ہاتھوں سے ڈالتے آرہے ہیں اب کیاہوگیاہے
احمدبخش۔۔۔۔عبدالرحیم سے۔۔۔۔گھرسے جاکر ایک مربع فٹ والے چارکپڑے لے آ
عبدالمجید۔۔۔۔کپڑے کیاکرنے ہیں
احمدبخش۔۔۔۔جب آجائیں گے بتادوں گا
عبدالمجیدکھادوالی تغاری اٹھانے لگتاہے تواحمدبخش لے لیتاہے اورکہتاہے ابومیں آپ کوایسے کھادنہیں ڈالنے دوں گا
عبدالمجید۔۔۔۔تجھے کس نے اختیاردیاہے کہ مجھے کوئی کام کرنے سے روکے
اسی دوران راشدہ آجاتی ہے
عبدالمجید۔۔۔راشدہ سے۔۔۔۔۔توکہتی ہے اس سے نرمی سے بات کر
راشدہ۔۔۔۔کیاکردیاہے اب اس نے
عبدالمجید۔۔۔۔یہ مجھے کھادنہیں ڈالنے دے رہا اسے تواپنی زبان میں سمجھادے ورنہ میں اس کونہیں چھوڑوں گا
عرفان اوراشرف یہ باتیں سن لیتے ہیں دونوں عبدالمجیداوراحمدبخش کوسلام کرتے ہیں
عبدالمجید۔۔۔۔یہ تمہارے ساتھ کھیلنے نہیں جائے گا اسے کام بھی کرنے دیاکرو
عرفان۔۔۔۔چچاجی ہم اسے لینے نہیں آئے
عبدالمجید۔۔۔توکیاکرنے آئے ہو
اشرف۔۔۔۔استادصاحب نے ایک پیغام دیاہے
عبدالمجید۔۔۔۔کیاپیغام ہے
عرفان۔۔۔۔استادصاحب کہہ رہے ہیں احمدبخش اب چڑچڑاہورہاہے سبق میں غلطیاں کرنے لگاہے ہروقت ڈراہواورسہماہوارہتاہے
اشرف۔۔۔استادصاحب کہہ رہے ہیں اس کے ابوسے کہو اس پرتوجہ دے
راشدہ۔۔۔۔یہ توگھرمیں ہی ایسے رہتاہے
عبدالمجید۔۔۔۔اس کاعلاج میرے پاس ہے
راشدہ۔۔۔۔آپ کے علاج کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہے
عبدالمجید۔۔۔۔استادصاحب سے کہہ دینااس کے ابوکہہ رہے ہیں اس کی خوب پٹائی کریں اس کی جب تک خوب پٹائی نہیں ہوگی یہ ٹھیک نہیں ہوگا
راشدہ۔۔۔آپ کارویہ ایساہی رہاتواحمدبخش کوہسپتال داخل کراناپڑے گا
عرفان۔۔۔۔استادصاحب بھی کہہ رہے تھے اس کی یہ حالت رہی تواسے ہسپتال میں داخل کراناپڑے گا
اشرف۔۔۔۔اس کاعلاج استادصاحب نے بتایاہے
راشدہ۔۔۔۔کیا
عرفان۔۔۔۔استادصاحبان اورطلباء دودن کے لیے سیرکرنے جارہے ہیں استادصاحب کہہ رہے ہیں احمدبخش کوبھی میرے ساتھ بھیج دیں یہ دون گھومے گا سیرکرے گا یہ اس کے لیے اچھاہے
عبدالمجید۔۔۔۔میں اس کودودن کے لیے استادصاحبان اورطلباء کے ساتھ سیرکرنے بھیج دوں؟
اشرف۔۔۔۔استادصاحب یہی کہہ رہے ہیں
عبدالمجید۔۔۔۔میں اس کونہیں بھیجوں گا استادصاحب سے کہہ دینا یہ سیرکرنے جائے گا توآوارہ ہوجائے گا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
منظر۱۴۱
سمیراسالن تیارکررہی ہے۔اریبہ اس کے ساتھ چارپائی پربیٹھی ہے۔
بشیراحمد۔۔۔باہرسے آتے ہی۔۔۔۔لگتاہے ایک ماں اپنی بیٹی کی نگرانی کررہی ہے
اریبہ۔۔۔۔ایک ماں اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ جائے تواس پربھی اعتراض کیاجاتاہے
بشیراحمد۔۔۔۔میں توایسے ہی کہہ رہاتھا سمیرابیٹی پانی مل جائے گا
اریبہ۔۔۔۔پانی میں پلادیتی ہوں آپ کمرے کے اس طرف بیٹھیں میں تازہ پانی لے آتی ہوں
بشیراحمدچلاجاتاہے
اریبہ۔۔۔سمیراسے ۔۔۔۔میں تیرے ابوکوپانی پلاکرآتی ہوں
بشیراحمدکمرے کے اس طرف لکڑی کے پرانے بینچ پربیٹھ جاتاہے
بشیراحمد۔۔۔۔پانی کاگلاس پکڑتے ہوئے۔۔۔۔شکریہ۔۔۔۔ویسے یہ پانی توچولھے پربھی پلایاجاسکتاہے
اریبہ۔۔۔آپ کودوباتیں بتانی ہیں
بشیراحمد۔۔۔۔کون کون سی
اریبہ۔۔۔۔گھرمیں چندخواتین آئی تھیں وہ کہہ رہی تھیں ہم اپنے بچوں کی شادیاں اجتماعی شادیوں میں کریں توساراخرچہ وہ اٹھائیں گی اورہم چاہیں توشادیوں کاسامان گھرمیں دے جائیں گی
بشیراحمد۔۔۔۔تونے کیاکہا
اریبہ۔۔۔۔میں نے کہامیں آپ سے بات کروں گی
بشیراحمد۔۔۔۔دوسری کون سی بات ہے
اریبہ۔۔۔۔کل کی بات ہے آپ کابھتیجا دکان پرسامان لینے گیا اسے دکان پردیرہوگئی تیرے بھائی نے احمدبخش پرسخت غصہ کیا ڈرکی وجہ سے اس کی آوازبھی نہیں نکل رہی تھی راشدہ نے بڑی مشکل سے اسے سہارادیا اسے پانی پلایا پھراس نے بتایا کہ کس طرح دکاندارنے اسے تیرے بھائی کے ادھارواپس نہ کرنے کی وجہ سے دکان میں بٹھادیا آپ کے بھائی نے یہ سناتوکہہ دیا احمدبخش جھوٹ بول رہاہے احمدبخش نے کہا فیاض نے اسے دکان میں بیٹھاہوادیکھا اس کے ساتھ وہ گھرآیا آپ کابھائی کہہ رہاتھا یہ جھوٹ بول رہاہے احمدبخش نے کہا فیاض سے پوچھ لو آپ کے بھائی نے کہامیں فیاض سے کیوں پوچھوں یہ جھوٹ بول رہاہے
بشیراحمد۔۔۔۔ہم فیاض سے پوچھ لیتے ہیں
اریبہ۔۔۔۔کل جب ناشتہ کریں گے توپوچھ لیں گے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
منظر۱۴۲
جاوید، رحمتاں ،صابراں اوراس کی چاروں بہنیں ایک کمرے میں بیٹھی ہیں۔
رحمتاں۔۔۔آج بھوک ہڑتال تونہیں ہے
جاوید۔۔۔۔مجھے تولگتاہے آج روٹی چھوڑ ہڑتال ہے
صابراں کی سب سے چھوٹی بہن۔۔۔۔۔یہ ہڑتال کیاہوتی ہے
جاوید۔۔۔۔کسی سے ناراضگی کااظہارکرنے کے لیے کوئی کام چھوڑ دیاجائے تواسے ہڑتال کہتے ہیں
رحمتاں کی تیسری بیٹی۔۔۔۔۔اچھا یہ روٹی چھوڑ ہڑتال کیاہوتی ہے
رحمتاں۔۔۔۔جب کسی وجہ سے کچھ لوگ روٹی کھاناچھوڑدیں تواسے روٹی چھوڑ ہڑتال کہتے ہیں
جاویدکی چوتھی بیٹی۔۔۔۔آج بھوک ہڑتال ہے یاروٹی چھوڑ ہڑتال
رحمتاں۔۔۔۔بھوک ہڑتال نہیں ہے
رحمتاں کی دوسری بیٹی۔۔۔۔آج روٹی چھوڑ ہڑتال کس وجہ سے ہے
جاوید۔۔۔۔تم تین بہنوں کی وجہ سے
صابراں۔۔۔۔ہم نے ایساکیاکردیاہے
رحمتاں۔۔۔۔۔تم نے ہمیں پریشان کردیاہے
جاویدکی تیسری بیٹی۔۔۔۔۔آج بھوک ہڑتال نہیں ہے توہم اب تک بھوکی کیوں بیٹھی ہیں
صابراں پلیٹوں میں گوشت پلاؤلے آتی ہے
صابراں کی سب سے چھوٹی بہن۔۔۔۔۔جب یہ پلاؤ تیارتھا تواتنی دیرانتظارکیوں کرایا
صابراں۔۔۔۔اس لیے کہ بھوک اوربڑھ جائے
رحمتاں کی چوتھی بیٹی۔۔۔۔اس سے کیاہوگا
صابراں۔۔۔۔جب زیادہ بھوک میں کوئی چیزکھائی جائے تواس کامزہ اورہوتاہے
جاویدکی دوسری بیٹی۔۔۔۔آج گوشت پلاؤ کیوں پکایاہے کسی نے فرمائش کی تھی کیا
صابراں۔۔۔اس کی فرمائش کسی نے نہیں کی
رحمتاں کی تیسری بیٹی۔۔۔۔کسی نے توکہاہوگا کہ آج یہ پکاناہے
صابراں۔۔۔۔یہ پلاؤ جس کے کہنے پرپکایاگیا ہے اس نے فرمائش نہیں کی تھی
رحمتاں کی چوتھی بیٹی۔۔۔۔جس نے بھی کہاہے اس نے فرمائش ہی کی ہے
صابراں۔۔۔۔نہیں یہ اس کی فرمائش نہیں ہے
جاویدکی تیسری بیٹی۔۔۔۔۔چاول پکانے کاکہابھی ہے اس نے فرمائش بھی نہیں کی
صابراں کی سب سے چھوٹی بہن۔۔۔۔۔باجی بتابھی دیں کس نے کہاہے
صابراں کی پہلی بہن ۔۔۔۔۔آج گوشت پلاؤ کیوں پکایاہے کسی نے فرمائش کی تھی کیا
صابراں۔۔۔۔اس کی فرمائش کسی نے نہیں کی
جاویدکی تیسری بیٹی۔۔۔۔کسی نے توکہاہوگا کہ آج یہ پکاناہے
صابراں۔۔۔۔۔یہ پلاؤ جس کے کہنے پرپکایاگیا ہے اس نے فرمائش نہیں کی تھی
رحمتاں کی چوتھی بیٹی۔۔۔۔جس نے بھی کہاہے اس نے فرمائش ہی کی ہے
صابراں۔۔۔۔۔نہیں یہ اس کی فرمائش نہیں ہے
صابراں کی دوسری بہن۔۔۔۔۔چاول پکانے کاکہابھی ہے اس نے فرمائش بھی نہیں کی
جاویدکی سب سے چھوٹی بیٹی۔۔۔۔باجی بتابھی دیں کس نے کہا ہے
صابراں۔۔۔۔۔میں جب یہ بتاؤں گی کہ یہ پلاؤ میں نے کس کے کہنے پربنایاہے توتم خوش ہوجاؤگی اوریہ بھی مان جاؤگی کہ اس نے واقعی فرمائش نہیں کی ہے
رحمتاں کی چوتھی بیٹی۔۔۔۔بتائیں باجی جلدی بتائیں
صابراں۔۔۔۔امی نے کہا ہے آج گوشت پلاؤ پکاؤں اورامی فرمائش نہیں کرتیں حکم دیتی ہیں
جاوید۔۔۔۔اب خاموشی سے پلاؤ کھاؤ جوباتیں رہ گئی ہیں وہ چاول کھانے کے بعدکرلینا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
منظر۱۴۳
ایک کھلے میدان میں کم وبیش ایک سوکرسیوں اورسٹیج پررکھی ہوئی دس کرسیوں پرمہمان بیٹھے ہیں۔ ایک شخص قرآن پاک کی تلاوت کرتاہے ۔ایک شخص حسن رضاخان کانعتیہ کلام سناتاہے۔ اس کے بعداجتماعی دعاکرائی جاتی ہے۔گفتگوکاسلسلہ شروع ہوتاہے
اخترحسین۔۔۔۔۔میں نے گزشتہ اجلا س میں اعلان کیاتھا کہ ہم مقابلے کرائیں گے اورانعام دیں گے اب یہ مشورہ کرناہے کہ کون کون سے مقابلے کرانے ہیں
رشیداحمد۔۔۔۔ہمیں مقابلوں کے لیے چارگروپ بنانے ہوں گے۔ ایک مردوں کا، ایک خواتین کا، ایک لڑکوں کااورایک لڑکیوں کا
ظفراقبال۔۔۔۔دوگروپ اوربھی بنانے ہوں گے ایک بچوں کا اورایک بچیوں کا
عمیرنواز۔۔۔اس طرح توچھ گروپ بن جائیں گے مقابلے کیسے کرائیں گے
ارشدجمال۔۔۔۔تین گروپوں کے مقابلے ہم کرائیں گے اورتین گروپوں کے مقابلے خواتین کرائیں گی
اخترحسین۔۔۔۔ارشدجمال ٹھیک کہتے ہیں
ناصراقبال۔۔۔۔خواتین، لڑکیوں اوربچیوں کے مقابلوں کافیصلہ خواتین ہی کریں گی
عبدالغفور۔۔۔۔یہ مشورہ بھی کرلیناچاہیے کہ ہم یہ گروپ کس طرح بنائیں گے
اخترحسین۔۔۔۔تمام شادی شدہ افراد مردوں کے گروپ میں، اٹھارہ سال سے زائدعمرکے غیرشادی شدہ لڑکوں کے گروپ میں اوراٹھارہ سال سے کم عمربچوں کے گروپ میں ہوں گے اب تم ہی بتاؤ ان میں کون کون سے مقابلے کرانے ہیں
ظفراقبال۔۔۔۔ہمیں تمام گروپوں کے لیے ایک اعلان بھی کرناچاہیے کہ جوسب سے منفرداورمعیاری کام کرے گا اس کوبیس ہزارسے ایک لاکھ روپے تک خصوصی انعام دیاجائے گا
رشیداحمد۔۔۔۔بچوں میں تلاوت قرآن پاک، نعت خوانی اورتحریری وتقریری مقابلے کرائے جائیں
عبدالغفور۔۔۔۔بچوں میں وضو،نماز،ڈرائنگ اورزورآزمائی کے مقابلے بھی کرائے جائیں
عمیرنواز۔۔۔۔لڑکوں میں تلاوت قرآن پاک، نعت خوانی، دوڑلگانے، وزن اٹھانے ،سائیکل چلانے اورسجاوٹ کے مقابلے کرائے جائیں
اخترحسین۔۔۔۔وقت بہت ہوچکاہے۔ابھی بہت سی باتیں اس حوالے سے کرنی ہیں اس لیے ہمیں یہ اجلاس ختم کردیناچاہیے اس سلسلہ میں جومعاملات رہتے ہیں ان کے بارے میں مشورہ ہم آئندہ اجلاس میں کریں گے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Muhammad Siddique Prihar
About the Author: Muhammad Siddique Prihar Read More Articles by Muhammad Siddique Prihar: 394 Articles with 303707 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.